تازہ تر ین

حفیظ اور امام الحق کا پانچویںبڑی اوپننگ شراکت بنانے کا اعزاز

دبئی (اے پی پی) محمد حفیظ اور امام الحق نے پاکستان کی جانب سے پانچویں بہترین اوپننگ شراکت بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دونوں بلے بازوں نے اتوار کو آسٹریلیا کےخلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینگروز باﺅلرز کی خوب درگت بنائی، دونوں بلے بازوں نے ٹیم کو 205 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، یہ پاکستان کی طرف سے پانچویں بہترین اوپننگ شراکت ہے، اسی دوران حفیظ نے شاندار سنچری سکور کی جبکہ امام الحق 76 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے بہترین اوپننگ شراکت کا ریکارڈ عامر سہیل اور اعجاز احمد کے پاس ہے، دونوں بلے بازوں نے 1997ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف اوپننگ شراکت میں 298 رنز جوڑ کر ملکی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain