لاہور(یواین پی)شعیب اختر کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو میں نے ریٹائرمنٹ لینے سے روکا اور اس نے سنچری بنا ڈالی۔شعیب اختر نے کہا کہ محمد حفیظ نے ریٹارمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن میں نے اسے ایسا کرنے سے روکا، اﷲ کا شکر ہے کہ اس نے میری بات مانی اور آج اس کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس کی پرفارمنس دیکھ کر خوشی ہوئی۔
