Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دمشق میں میکرون کے ہوٹل کے قریب دھماکے، کشیدگی میں اضافہ
    • یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا
    • دمشق میں دھماکوں کے بعد میکرون کی شامی صدر سے ملاقات
    • عاصم اظہر کا "آرزو” بھارت میں چھا گیا — دوسرا بڑا چارٹ ہٹ بن گیا
    • حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
    • پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان
    • زیارت چیک پوسٹ حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید
    • آرامکو نے تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر کر دیں
    • عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی
    • حماس کا غزہ کی حکومتی باڈی تحلیل کرنے کا اعلان
    • وینزویلا زلزلوں میں ہلاکتیں 3,535 تک پہنچ گئیں، ہزاروں بے گھر
    • ماسکو ریجن پر رات گئے 430 سے زائد ڈرونز کا حملہ
    • ایرانی وزیر خارجہ ارا غچی: دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں ہوں گے
    • رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہہ دیا
    • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی
    • امریکی حکام کا ایران پر عمان کے قریب تجارتی جہازوں پر میزائل حملوں کا الزام
    • کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
    • اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ ساڑھے 4 لاکھ روپے کے قریب گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیاآپ چاہتے ہیںکہ آپکے بچے ذہین اور سلیقہ مند ہوں؟تو یہ خبر لازمی پڑھیں

    By Daily Khabrainاکتوبر 9, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک )تمام ہی والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ہر جگہ اور ہر وقت تمیز سے پیش آئیں اور ادب و آداب کا خاص خیال رکھیں اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔خوش اخلاقی معاشرتی، مذہبی بلکہ ہر لحاظ سے انسان میں ہونا ضروری ہے۔ خوش اخلاق افراد ہی ایک بہتر معاشرہ قائم کرتے ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے آنے والے کل کے معاشرے کے ایک بہتر شہری ہوں تو ان میں خوش اخلاقی پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔ چند بچے اپنے بُرے برتاﺅ سے نہ صرف اپنے والدین کو شرمندہ کرتے ہیں بلکہ دیگر لوگوں کے لیے ذہنی پریشانی کا باعث بھی بنتے ہیں۔
    آئیے ہم آپ کو وہ 6 تجاویز بتاتے ہیں جو ان والدین کے لیے کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں جو اپنے بچوں کے بُرے برتاﺅکی وجہ سے پریشان ہیں۔
    اپنی تیاری مکمل رکھیں
    ایک حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش سے پہلے ہی پرینٹنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھنی چاہیے تاکہ بچے کی بہتر پرورش کے حوالے سے مفید مشورے حاصل کیے جاسکیں۔ اگر آپ کے چھوٹے بچے ہیں اور پڑھنے کا زیادہ وقت نہیں تو ہم آپ کو پرینٹنگ کے حوالے سے مندرجہ ذیل 5 کتابیں پڑھنے کی تجویز دیں گے۔
    خوش اخلاقی ہے کیا؟
    جب تک آپ بچے کو یہ نہیں بتائیں گے کہ اچھا برتاﺅ یا خوش اخلاقی کیا ہوتی ہے، تب تک آپ بچے سے کس طرح خوش اخلاقی اور اچھے برتاﺅکی توقع کرسکتے ہیں؟ بچے کو خود بخود نہیں پتا چل جاتا کہ اسے عبادت گاہوں، لائبریری یا ریسٹورینٹس میں کس طرح کا برتاﺅ برتنا ہے۔ بلکہ ان جگہوں پر جانے سے قبل آپ کو ہی بتانا پڑے گا کہ کس جگہ پر کیسا برتاو¿ برتا جاتا ہے اور کس طرح خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنا ہے۔مثلاً مسجد کی طرف بڑھتے وقت آپ اپنے بچے کو کچھ اس طرح سمجھائیں کہ، ’ہم مسجد کی طرف جا رہے ہیں، مسجد وہ جگہ ہوتی ہے جہاں لوگ اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور چھوٹے بچوں کے دوڑنے یا شور مچانے کی وجہ سے لوگوں کی عبادت میں خلل پڑتا ہے۔ ہم مسجد میں نماز ادا کریں گے اور پھر ہم آپ کو پارک لے کر چلیں گے جہاں آپ دوڑ بھی سکتے ہیں اور شور بھی مچا سکتے ہیں۔‘
    بچوں کی عمر کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنا اندازِ بیان رکھیں اور لفظوں کا چناﺅ کریں۔
    جب آپ اپنے بچوں کو اچھے برتاﺅ اور خوش اخلاقی کے بارے میں بنیادی باتیں بتاچکے ہوں اور آپ مسجد سے باہر آچکے ہوں تو بچوں کو ضروری باتیں ذہن نشیں کروانے کے لیے یہ سوالات پوچھیں کہ، ’کیا ہم نے مسجد میں شور مچایا؟ کیا ہم نے مسجد میں دوڑ لگائی؟ کیا ہم نے دیگر لوگوں کی عبادت میں خلل ڈالا؟ گڈ۔‘
    سلیقہ سکھانے سے آتا ہے
    اگر بچے کو بتایا جاتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے یہ بھی پتا ہو وہ کام کس طرح کرنا ہے۔ مثلاً کمرے کی صفائی کو لیجیے، بطور والد یا والدہ آپ کے لیے یہ سادہ سا کام ہے مگر بچے کے لیے یہ فیصلہ کرنا بہت ہی مشکل ہوسکتا ہے کہ صفائی شروع کہاں سے کرنی ہے۔اگر آپ بچے کو تمیر، خوش اخلاقی اور آداب سکھانے چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ سلیقے سے بیٹھنا سیکھے، وہ اپنا بستر خود تیار کرے، اپنے دانت خود برش کرے یا جب آپ فون پر بات کر رہے ہوں تو وہ شائستگی کے ساتھ آپ کی بات مکمل ہونے کا انتظار کرے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اسے عملاً یہ کام کرکے دکھائیں۔ اس مرحلے میں سب سے پہلے بچے کو یہ بتانا ہوتا کہ اسے کون سا کام کرنا ہے، یہ صرف پہلا کام ہے، مگر یہاں یہ مرحلہ ختم نہیں ہوتا بلکہ شروع ہوتا ہے۔آپ بچوں کو کام کے حوالے سے مناسب ہدایات بھی دیں، کام ٹھیک نہ کرنے کے نتائج بھی مرتب کرلیں اور کام کے دوران بچوں پر نظر بھی رکھیں۔
    ثابت قدم رہیں
    جب نظم و ضبط کی بات آتی ہے تو سب سے ضروری چیز ثابت قدمی ہے۔ اگر آپ نے بچوں کے رویوں پر دھیان دینا چھوڑ دیا یا ان کا ہر مطالبہ ماننے لگے تو آپ کے بچوں کو یہ پیغام جائے گا کہ وہ سرکش مزاجی کے ساتھ ہر ضد پوری کرواسکتے ہیں۔ بطور ایک والد یا والدہ آپ اصولوں کا تعین کرلیں اور اس پر قائم رہیں۔شروع میں مستقل مزاجی مشکل محسوس ہوسکتی ہے، آپ خود کو بدترین والد یا والدہ بھی تصور کرسکتے ہیں، لیکن ایک بار جب بچہ یہ دیکھ لے گا کہ آپ نے جو کہا ہے آپ اس سے متعلق سنجیدہ ہیں تو اس کے پاس آپ سے جھگڑنے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہوگی۔ اس طرح بچوں کے رویوں کی بہتری میں زبردست مدد مل سکتی ہے۔آہستہ آہستہ آپ کے لیے یہ کام آسان ہوتا جائے گا۔
    بہترین رویوں اور سلوک کا مظاہرہ خود بھی کریں
    بچوں کے سب سے زیادہ قریب ان کے والد اور والدہ ہوتے ہیں۔ وہ دن کا زیادہ حصہ بھی انہی کے ساتھ گزارتے ہیں۔ لہٰذا بچوں کے رویوں پر والدین کے رویوں کا اثر پڑتا ہے، آپ جو عمل کرتے ہیں بچے اکثر اسی کی نقل کرتے ہیں۔مثلاً اگر آپ بچے کے سامنے کسی بات سے مایوس یا بیزار ہوکر چیخنے یا چلانے لگتے ہیں تو بچہ بھی ایسا ہی کرنا سیکھے گا۔ اگر آپ کا رویہ ہر فرد کے ساتھ نامناسب ہے اور غیر مہذبانہ ہے اور آپ کا بچہ یہ سب دیکھ رہا ہے تو وہ بھی آپ ہی کی طرح اپنا رویہ روا رکھنا شروع کرسکتا ہے۔بچوں کے منہ سے ادا ہونے والے لفظوں کا بغور جائزہ لیں، دیکھیں کہیں آپ کے منہ سے ادا ہونے والے ناشائستہ الفاظ آپ کا بچہ تو استعمال نہیں کر رہا؟ بطور والدین بچے کے سامنے اپنے لفظوں کے چناﺅکا خاص خیال رکھیں۔محبت اور شائستگی بھی ضروری ہے ہم چاہے جتنے بھی بڑے کیوں نہ ہوجائیں، ہم سے غلطیاں ہوتی رہتی ہیں۔ بطور والدہ یا والد آپ کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ آپ کے بچے سے بھی کئی غلطیاں ہوں گی کیوں کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ وہ ابھی سیکھنے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔آپ کا کام پوری دنیا سے بہتر ہونا نہیں اور نہ ہی آپ کے بچے کا یہ کام ہے۔ آپ دونوں کو شائستگی، محبت اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے چاہے کتنی ہی غلطیاں یا مسائل پیدا کیوں نہ ہوئے ہوں۔ بچے کو تمیز اور خوش اخلاقی سکھانے میں اپنی طرف سے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔مندرجہ بالا 6 تجاویز پر عمل کریں، ہمیں امید ہے کہ یہ آپ کے لیے کافی مددگار ثابت ہوں گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.