تازہ تر ین

دبئی ٹیسٹ میں عباس کی باﺅلنگ نے متاثرکیا،طاہرشاہ یاسر شاہ کی گیندبازی میں پہلی جیسی تیزی نظرنہیں آرہی،سابق کرکٹرکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ٹیسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔عباس کی پرفارمنس قابل ستائش ہے۔بلال آصف دوسری اننگزمیں بھی موثرثابت ہونگے۔ ۔چینل فائیو کے پروگرا م گگلی مییں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلین سپنر اور فاسٹ باﺅلرز کو اچھا کھیل لیتے ہیں پلیئر وہی ہے جو ہر گیند پر سکور کرے۔ زمبابوے کی ٹیم اسی طرح اوپر آ رہی ہے ۔جیسے افغانستان کی ٹیم ہے جتنے زیادہ میچز کھیلے گی اوپر آئے گی حالانکہ کرنسی کرائسز کے باعث کھلاڑی زمبابوے سے بھاگ گئے تھے پرانے کی نسبت نئے بال پر سکور زیادہ بنتا ہے۔عباس نے خود کو اچھا کھلاڑی ثابت کیا اس میں عاجزی بھی بہت ہے لیکن ابھی اسے مزیدتیاری کی ضرورت ہے۔یاسر شاہ کی باﺅلنگ میں کوئی تیزی نظر نہیں آ رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain