تازہ تر ین

پاکستان کا ابوظہبی میں فتح کاامکان روشن،طاہرشاہ چیئرمین پی سی بی کےلئے کبھی درست شخص کا انتخاب نہیں ہوا،راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہمیرے خیال میں آسٹریلین ٹیم کے خلاف پاکستان بہتر پوزیشن میں ہے، آسٹریلیا عباس سے بہت ڈرتا ہے۔ بال ٹمپرنگ پر آسٹریلیا نے نئے لڑکے لا کر مثال قائم کی ہمارے ہاں بال ٹمپرنگ انتہائی معمولی ہے۔ہمیں بھی سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں غلط چیز کو ابھارنے کا رواج ختم ہونا چاہئے۔میڈیا کو بھی چاہئے عمر رسیدہ کرکٹر کو سپورٹ نہ کرے۔سپورٹس اینالسٹ راجہ اسد علی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے لئے کبھی درست شخص کا انتخاب نہیں ہوا۔ ہم پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن سے جیت سکتے تھے۔ پہلے بھی بارہا کہہ چکا ہوںکلب کرکٹ کی جانب توجہ دینے سے ہی بہتر ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کو کسی بات کی سمجھ نہیں آتی۔ہر چیز کا رزلٹ لینے کے لئے دلیرانہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain