تازہ تر ین

ہاکی فیڈریشن وفاقی حکومت کو ماموں بنانے کی کوشش

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خصوصی فنڈز کے حصول کیلئے وفاقی حکومت کو ماموں بنانے کی کوشش ، مایوس کن کارکردگی کے باوجود ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے 8کروڑ20لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کر نے کی درخواست کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں کوئی میڈل نہ جیتنے والی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر اپنی کرسی بچانے میں کوشا ں ہے ، ہاکی کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں خراب کارکردگی پر نگران حکومت کی جانب سے ہاکی فیڈریشن کو 20کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دینے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو درخواست کی ہے کہ فیڈریشن کے معاملات چلانے کیلئے 8کروڑ20لاکھ روپے کے خصوصی فنڈز جاری کئے جائیں ۔اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بعض عہدداران تحریک انصاف کی اہم شخصیات سے رابطوں میں بھی کوشاں ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدداران اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے وزیر اعظم اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن عمران خان اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے بھی ملاقات کی متعدد کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ۔ واضح رہے کہ سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے آخری تین سالوں کے دوان پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 50کروڑ روپے سے زائد کی خطیر گرانٹس جاری کی گئیں لیکن خطیر فنڈز جاری ہونے کے باوجود فیڈریشن کوئی بھی رزلٹ دینے میں ناکام ثابت رہی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain