آکلینڈ(آئی این پی) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے کورے اینڈرسن اور مائیکل فلپس کو کیوی ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ دونوں کھلاڑی اس وقت نیوزی لینڈ اے کے ساتھ یواے ای میں پاکستان اے کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ کین ویلمسن مہمان ٹیم کی قیادت کریں گے۔دوسرے کھلاڑیوں میں راس ٹیلر، کولن منرو، کولن ڈی گرینڈ ہوم، ایش سوڈھی، ایڈم میلنے، ٹم سوڈھی، مارک چمپ مین، رینسے، ٹم سیفرڈ اور لیوکی فرگوسن شامل ہیں۔انجری کی وجہ سے مارٹن گیپٹل ان میچز سے باہر ہوچکے ہیں۔ بولر ٹرینٹ بولٹ بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ میچز اکتیس اکتوبر، دو اور چار نومبر کو ہوں گے۔ سات اکتوبر سے شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے کیوی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا۔
