ابوظہبی (آن لائن) آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی سے شعیب ملک کی چھٹی، تجربہ کار آل راونڈر تاحال قومی ٹیم کو جوائن نہیں کر سکے، وقت پر ابوظہبی نہ پہنچ پانے کے باعث آج کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سینئر آل راونڈر شعیب ملک بدستور بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں اپنے بچے کی ولادت کے منتظر ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی پیدائش کے فوراً بعد شعیب ملک ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔