تازہ تر ین

زرداری کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ، فضل الرحمٰن کی حکو مت سے پینگیں،معروف صحافی کے چونکا دینے وا لے انکشافا ت

لاہور (ویب ڈیسک) اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہو گئی ہیں اور میں سب سے واضح کردار جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا ہے۔حالانکہ مولانا فضل الرحمٰن الیکشن ہار چکے ہیں تاہم وہ اپنی شکست ذہنی طور پر تسلیم نہیں کر پا رہے،۔یہی وجہ ہے کہ وہ حکومت کے خلاف قرارداد لانے کے لیے سرگرم ہیں۔تاہم معروف صحافی ہارون الرشید نے اپنے کالم “ثبات اک تغیر کو ہے زمانےمیں ” میں لکھتے ہیں کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق آصف علی زرداری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔اور اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن خاموشی سے عمران خان کی حکومت کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔جس طرح کے اس سے قبل میاں نواز شریف بھی کرتے رہے ہیں۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو ختم کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain