تازہ تر ین

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹرافی کا مذاق بنا دیا

دبئی (ویب ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیر یز کی ٹرافی کا مذاق بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور آسٹریلوی کپتان نے ٹرافی تھام پر تصویر بنوائی تو اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی،تصویر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ دونوں کپتان کے ہاتھ میں موجود ٹرافی پر بسکٹ بنا ہوا ہے جس پر آئی سی سی نے طنز کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کیا اور کہا کہ” بسکٹ کا لین دین بالکل نئی بات ہے“۔اس کے بعد آئی اسی سی کی جانب سے ایک اور ہتک آمیز ٹوئٹ سامنے آیا جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تصویر اور بسکٹ والی ٹرافی کی تصویر شیئر کی گئی اور ان کا موازنہ بھی کیا گیا۔آئی سی سی کی اس حرکت پر سپورٹس صحافی فیضان لاکھانی بھی بول پڑے ،ان کا کہناتھا کہ سپورٹس گورننگ باڈی کی جانب سے ٹرافی کے ڈیزائن کا مذاق اڑایا جانا قابل قبول نہیں ہے ،امید ہے کہ پی سی بی اس معاملے پر آئی سی سی سے بات کرےگا۔ادھر پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران صحراﺅں میں کینگروزکودبوچنے کی تیاری مکمل کرلی تاہم پہلا میچ بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائےگا۔ابوظہبی ٹیسٹ اور سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی میں بھی کینگروز کا شکار کرنے کیلئے تیار ہے، اس فارمیٹ میں عالمی نمبر ون گرین شرٹس نے جولائی میں زمبابوے میں کھیلی جانےوالی ٹرائنگولر سیریز کے فائنل میں کینگروزکو ہی ہرا کر ہی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔اسی نفسیاتی برتری کی بدولت سرفراز الیون یو اے ای کی پسندیدہ کنڈیشنز میں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے بے تاب ہے، ٹی ٹونٹی میچز کےلئے تازہ کمک بھی پہنچ چکی، کینگروز کا شکار کرنے کےلئے پلیئنگ الیون کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔اپنے گھر میں نئے مہمان کی آمد کے منتظر شعیب ملک کی خدمات ٹیم کو حاصل نہیں ہوں گی، ٹاپ آرڈر جارح مزاج فخرزمان، بابراعظم اور محمد حفیظ سے مزین کی گئی ہے، حسین طلعت اور آصف علی بھی بڑے سکور کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ٹیسٹ سیریز میں کپتان سرفراز احمد کی روٹھی فارم بھی مان گئی، ان سے بھی امیدیں وابستہ ہوں گی، عماد وسیم اور شاداب خان سپن کا جادو جگانے کے ساتھ بیٹنگ میں بھی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کر سکتے ہیں، آل راﺅنڈر فہیم اشرف کا شمار بھی میچ ونرز میں ہوتا ہے، پیس بیٹری میں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کینگروز کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے اہل ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا شمار ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بہترین بیٹسمینوں میں ہوتا ہے،کرس لین کا بیٹ چلنے لگے تو روکنا مشکل ہوجاتا ہے، ڈارسی شارٹ کی صلاحیتوں میں بھی کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں، سپن کے شعبے میں ایڈم زمپا کئی بار اپنی افادیت ثابت کر چکے ہیں، گلین میکسویل جیسا جارح مزاج آل راﺅنڈر ٹیم میں موجود ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain