تازہ تر ین

ٹی 20: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ

ابوظہبی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔حالیہ دورے میں میزبان پاکستان نے آسٹریلیا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے شکست دی جس کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ 26 اکتوبر اور آخری ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔شعیب ملک دستیاب نہیں۔دونوں ٹیموں میں دنیا کے مشہوراور کامیاب ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی ہیں۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان اپنے سب سے قابل اعتماد اور سینیئر بیٹسمین، سابق کپتان شعیب ملک کی خدمات سے محروم ہوگی۔
پاکستان کیسے نمبر ون رینکنگ برقرار رکھ سکتا ہے؟
یاد رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ایک برقرار رہنے کیلئے آسٹریلیا سے ایک میچ لازمی جیتنا ہوگا جب کہ آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے پاکستان سے سیریز تین صفر سے جیتنی ہوگی۔آسٹریلیا 1-2 سے سیریز جیت کر بھارت کو نمبر دو پوزیشن سے محروم کرسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain