تازہ تر ین

کوہلی نے تیز ترین 10 ہزار رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی

ویشاکھاپٹنم (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کیریئر کی 37ویں سنچری بنا کر کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے، انہوں نے تیز ترین 10 ہزار رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، کوہلی نے 205 اننگز میں سنگ میل عبور کر کے سابق ہم وطن بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 259 اننگز میں کارنامہ انجام دیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیلنڈر ایئر میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا، کوہلی نے رواں سال صرف 11 اننگز میں ہزار ون ڈے رنز کے ہندسے کو عبور کر کے یہ اعزاز پایا، کوہلی نے اپنا اور ہاشم آملہ کا مشترکہ عالمی ریکارڈ توڑا ہے، کوہلی نے اس سے قبل 2012ءمیں اور آملہ نے 2010ءمیں 15 اننگز کھیل کر کیلنڈر ایئر میں ہزار رنز مکمل کئے تھے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی سرزمین پر تیز ترین 4 ہزار ون ڈے رنز بنا کر ٹنڈولکر سے یہ ریکارڈ بھی چھین لیا، کوہلی نے 78 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ ٹنڈولکر نے 92 اننگز میں اپنی سرزمین پر 4 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا تھا، کوہلی اپنی سرزمین پر 4 ہزار پلس ون ڈے رنز بنانے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

، اس سے قبل ٹنڈولکر اور دھونی بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، کوہلی نے دھونی کو بھی دو ریکارڈز سے محروم کر دیا، کوہلی نے اپنے ملک میں بہترین اوسط سے 4 ہزار پلس رنز بنانے کا دھونی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، دھونی نے 56.28 کی اوسط سے رنز بنائے تھے جبکہ کوہلی نے 59.70 کی اوسط سے رنز بنائے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دھونی کا بہترین اوسط سے 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ اس کے علاوہ کوہلی 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے ٹنڈولکر کے بعد دوسرے کم عمر بلے باز ہیں، ٹنڈولکر نے 27 برس اور 341 دنوں کی عمر میں سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ کوہلی نے 29 برس اور 353 دنوں کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain