تازہ تر ین

شہباز کے بعد حمزہ کی باری ،بڑی خبر آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صاف پانی سکینڈل میں اہم پیش رفت، شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت 8 افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب میں صاف پانی کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم نے اپنے بیان ریکارڈ کرا دیئے۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے کہا کہ کے ایس بی کمپنی کو مہنگے ٹھیکے دینے پر مداخلت نہیں کی، صاف پانی فراہمی کیلئے ٹھیکے مہنگے دینے میں کئی افراد نے مداخلت کی، صاف پانی فراہم کے ٹھیکے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ نیب ٹیم نے ٹیکنیکل کمیٹی ممبران سے سوالات کے جواب لئے۔ صاف پانی کے مہنگے ٹھیکے دینے سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا نیب ذرائع کے مطابق صاف پانی کمپنی سے متعلق اہم بیانات ریکارڈ کر لئے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain