Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
    • پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی سمندری مصنوعات کی مجموعی برآمدات 125.4 ملین ڈالر ہو گئیں:وفاقی وزیر جنیدانوار چوہدری
    • کیمرے والی سمارٹ عینکوں پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی
    • دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز
    • کراچی دنیا کا چوتھا بدترین قابلِ رہائش شہر قرار
    • ساہیوال، سیلز مین کو مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مار دی، حالت نازک
    • سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا دھاوا، فیڈرز زبردستی کھول دئیے
    • سعودیہ میں 2 منگولین شکاری باز لاکھوں ریال میں فروخت
    • نارووال:آگ لگنے سے دو کمسن بھائی جھلس کر جاں بحق
    • جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں: ترجمان
    • فیکٹریوں میں انسانوں کے بعد روبوٹس کا راج، دنیا بھر میں تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی
    • قتل کیس میں اپیل منظور’ ملزم کو رہائی کا حکم
    • مصنوعی ذہانت باشعور نہیں ہو سکتی ، پوپلیو نے اینتھروپک کا مؤقف مسترد کر دیا
    • راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شوہر کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا
    • ریاست مخالف پروپیگنڈے کیخلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
    • قراقرم ایکسپریس منسوخ، مسافروں کو پاک بزنس میںاکاموڈیٹ کیا گیا
    • نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
    • گریگ بروک مین اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026کے امیر ترین افراد میں سرفہرست
    • لٹن روڈ پولیس کی کارروائی’ 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
    • جڑانوا لہ پولیس منشیا ت فرو شو ں کا قلع قما کر نے میں بر ی طر ح نا کام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کو مؤثر اقتصادی راہداری بنائیں گے، وزیراعظم

    By Khabrain Newsاپریل 8, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ کیلیے پاکستان قابل اعتبار اور مؤثر اقتصادی راہداری قائم کرے گا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی شپنگ کمپنی A. P. Moller – Maersk کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رابرٹ میرسک کی ملاقات ہوئی۔ جس میں وزیراعظم نے کمپنی کی جانب سے پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گزشتہ سال A. P Moller – Maersk کے ساتھ دستخط کی گئی یاداشتوں کو جلد از جلد معاہدوں کی شکل دی جائے جبکہ عالمی شپنگ کمپنی کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں اشتراک کے معاہدے کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ بنایا جائے۔

    وزیراعظم نے ورکنگ گروپ کو ایک مہینے کے اندر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اب  وقت ہے کہ تمام رکاوٹیں دور کر کے میری ٹائم شعبے کو عالمی مسابقتی معیار پر لایا جائے، غیر ملکی شپنگ کمپنی  کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے پاکستان کے  میری ٹائم سیکٹر میں وسیع پیمانے پر مثبت تبدیلی آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسیع سمندری وسائل سے نوازا ہے، اور اس شعبے کی استعداد سے فائدہ اٹھا کر انہیں ملک کی بہتری استعمال کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ عالمی منظر نامے میں خطے میں تجارت اور  نقل و حمل کے لیے پاکستان کی بطور راہداری اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، ملکی معیشت کی ترقی کے لیے ضروری ہے کے ہم خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستان کو ایک قابل اعتبار اور مؤثر اقتصادی راہداری کے طور پر قائم کریں۔

    وزیراعظم نے ملاقات میں A.P. Moller – Maersk کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی  جبکہ میرسک نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس خطے میں A.P. Moller – Maersk کا پہلا بحری جہاز 1924 میں آیا اور آج خطے میں پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کسی بھی دور کے مقابلے میں مضبوط ترین ہیں، پاکستان کا وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے اس خطے میں بطور اقتصادی راہداری کلیدی کردار ہے جو کہ ہماری کمپنی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    رابرٹ میرسک نے پاکستان کے سی پورٹس میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی  بندرگاہوں  میں لاجسٹکس کا جدید ترین نظام  اور انکو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کر کے خطے میں بذریعہ سمندر تجارت کے لیے ایک منفرد مرکز قائم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔

     رابرٹ میرسک نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پر کشش قرار دیا۔

    اس ملاقات میں عالمی شپنگ کمپنی کے ڈی ای او کیتھ سوینڈسن، ڈنمارک کے سفیر جیکب لینلف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری، وزیراعظم کے مشیر سید توقیر شاہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.