Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نارووال، جنگلی بندر کا گھرمیں گھس کر حملہ، خاتون سمیت2افراد زخمی
    • ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
    • پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی سمندری مصنوعات کی مجموعی برآمدات 125.4 ملین ڈالر ہو گئیں:وفاقی وزیر جنیدانوار چوہدری
    • کیمرے والی سمارٹ عینکوں پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی
    • دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز
    • کراچی دنیا کا چوتھا بدترین قابلِ رہائش شہر قرار
    • ساہیوال، سیلز مین کو مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مار دی، حالت نازک
    • سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا دھاوا، فیڈرز زبردستی کھول دئیے
    • سعودیہ میں 2 منگولین شکاری باز لاکھوں ریال میں فروخت
    • نارووال:آگ لگنے سے دو کمسن بھائی جھلس کر جاں بحق
    • جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں: ترجمان
    • فیکٹریوں میں انسانوں کے بعد روبوٹس کا راج، دنیا بھر میں تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی
    • قتل کیس میں اپیل منظور’ ملزم کو رہائی کا حکم
    • مصنوعی ذہانت باشعور نہیں ہو سکتی ، پوپلیو نے اینتھروپک کا مؤقف مسترد کر دیا
    • راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شوہر کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا
    • ریاست مخالف پروپیگنڈے کیخلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
    • قراقرم ایکسپریس منسوخ، مسافروں کو پاک بزنس میںاکاموڈیٹ کیا گیا
    • نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
    • گریگ بروک مین اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026کے امیر ترین افراد میں سرفہرست
    • لٹن روڈ پولیس کی کارروائی’ 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آذربائیجان کے وزیر معیشت کی وزیراعظم سے ملاقات، صدر الہام علیوف کا خیر سگالی پیغام پہنچایا

    By Khabrain Newsاپریل 8, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائیل جباروف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور الہام علیوف کا خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

    ملاقات میں پاکستان آذربائیجان تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے پر گفتگو کی گئی جبکہ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

    ملاقات میں معدنیات، کان کنی، تیل کی دریافت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، علاقائی روابط کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر، دفاع، ہاسپیٹیلٹی و سیاحت اور افرادی قوت کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہ آذربائیجان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، ثقافت، باہمی احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔

    انہوں نے اپنے دورہ آذربائیجان کے مابین دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ پیش کرتے ہوئے آذربائیجان کو پاکستان میں تیل کی دریافت، معدنیات و کان کنی، قابل تجدید توانائی اور علاقائی روابط کیلئے انفراسٹرکچر میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

     وزیرِ اعظم نے اسلام آباد اور باکو کو جڑواں شہر قرار دینے کے بعد اسلام آباد میں بہترین تزئین و آرائش کے اقدامات پر آذربائیجان کی ٹیم کی تعریف بھی کی۔ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے صدر کے متوقع دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پہنچانے کیلئے دونوں ممالک کے مابین اعلی سطح پر گہری دلچسپی اور اقدامات خوش آئند ہیں۔

    آذری وزیر نے پاکستان کی جانب سے انکے وفد کی شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت کے فروغ میں آذربائیجان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

     آذری وزیرِ معیشت نے قابل تجدید توانائی، وائٹ آئل پائپ لائن کے شعبے میں سرمایہ کاری، آذربائیجان کی پاکستان کے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    ملاقات میں وفد کو مختلف شعبوں میں تعاون، تجارت کے فروغ، بین الاقوامی شمال جنوب مواصلاتی کاریڈور، وائٹ آئل پائپ لائن، گورننس کی بہتری کیلئے آسان سہولت مراکز کے پاکستان میں قیام اور آذربائیجان کی پاکستان میں علاقائی روابط کیلئے موٹرویز میں سرمایہ کاری پر پیش رفت سے  بھی آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس میں آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائیل جباروف، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، نائب وزیرِ معیشت صمد بشیری، نائب وزیرِ توانائی کمال عباسوف اور اعلی سطح آذری حکام کے ساتھ ساتھ وزیرِ خارجہ و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم سید توقیر شاہ، معاون خصوصی طارق فاطمی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، نیشنل کوارڈینیٹر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل لیفیٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور متعلقہ اعلی حکام شریک تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.