تازہ تر ین

بیویوں کے لئے رول ماڈل شوہروں کی تصویری نمائش،دلچسپ خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ویسے تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی دیکھ بھال کے امور زیادہ تر خواتین یعنی ان کی مائیں ہی سر انجام دیتی ہیں۔لیکن ساتھ ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسے لوگ بھی مرد یعنی والد موجود ہیں جو بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے اپنی بیویوں سے بھی آگے ہیں۔اور پاکستان میں موجود یورپی ملک سویڈن کی جانب سے ایک نجی تنظیم کے تعاون سے اسلام آباد میں ایک ایسی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں ان والدین کے کام کو دکھایا گیا جو اپنی بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود سویڈن کے سفارتخانے اور شرکت نامی سماجی تنظیم کی جانب اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں تصویر نمائش کا اہتمام کیا گیا۔تصویری نمائش کا افتتاح پاکستان میں تعینات سویڈن کی سفارتکار انگرڈ جوہنسن نے کیا۔تصویری نمائش میں پاکستان بھر کے 15 ایسے والدوں کی تصاویر رکھی گئی تھیں، جو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔تصاویر میں پاکستان کے رول ماڈل والد حضرات کو بچوں کو تیار کرتے، ان کی صفائی کرتے اور انہیں غذائیں کھلاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔تصویری نمائش میں جہاں مرد حضرات نے بھرپور شرکت کی، وہیں اس منفرد نمائش کو دیکھنے کے لیے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اپنی طرز کی اس منفرد نمائش کو دیکھنے کے لیے آنے والے اہل خانہ نے تصاویر کے ذریعے پاکستانی مرد حضرات کا مثبت چہرہ دکھانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا۔تصویری نمائش کو دیکھنے کے لیے آنے والے اہل خانہ میں سویڈن سفارت خانے کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ذرائعکے مطابق یہ تصویری نمائش سویڈین کے ایک فوٹو گرافر کی تصاویر سے متاثر ہونے کے بعد رکھی گئی۔یہ نمائش سویڈن کے فوٹو گرافر جوہن بیومن کی ان تصاویر کو دیکھ کر منعقد کی گئی، جن تصاویر میں انہوں نے سویڈن کے ان والدوں کو دکھایا ہے، جو اپنی ملازمتوں کی وجہ سے بچوں کے ساتھ وقت نہیں گزار سکتے۔سویڈن فوٹو گرافر نے یہ تصاویر سویڈن میں والدوں کی چھٹیوں کے حوالے سے شعور اجاگر پیدا کرنے کے لیے بنائی تھیں، جنہوں نے بھرپور توجہ حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain