اسلام آباد، نارووال، شکر گڑھ (نمائندگان خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور میں پاک بھارت کوریڈور منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں، صحافیوں اور مہمانوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، کرتار پور بارڈر کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا دیئے گئے۔واہگہ بارڈر کے ذریعے 15 بھارتی صحافی لاہور پہنچے جہاں انہیں خوش آمدید کہا گیا، سکھ یاتریوں کی بھی بڑی تعداد تقریب میں شرکت کیلئے نارووال پہنچ گئی۔ سکھ یاتریوں نے گرودوارہ بابا گورونانک پر حاضری دی اور دعائیہ تقریب میں شرکت بھی کی۔کرتار پور بارڈر کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا دیئے گئے ہیں جس سے تقریب کی مانیٹرنگ کی جائے گی، تقریب میں غیر ملکی مندوبین، وفاقی و صوبائی وزرا بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیراعلی بھارتی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی، بھارتی وزیر خارجہ نے مصروفیات کی بنیاد پر معذرت کی جبکہ وزیراعلی امریندر سنگھ نے پاکستان پر الزامات کی بارش کر دی تاہم نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ چکے ہیں۔حکومت پاکستان کے منصوبے کے تحت کرتار پور میں بارڈر ٹرمینل کی تعمیر ہو گی، دریائے راوی پر پل بنے گا۔ منصوبہ بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر آئندہ سال پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ سرحد کے دونوں طرف راہداری مکمل ہونے کے بعد سکھ زائرین کو بارڈر سے گوردوارے تک ویزے کے بغیر سپیشل پرمٹ پر رسائی دی جائے گی۔یہ راہداری ضلع نارروال کے علاقے کرتارپور میں موجود گوردوارہ دربار صاحب کو بھارت کے ضلع گرداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرے گی۔ پاکستان بھارتی سرحد سے کرتار پور میں گوردوارہ دربار صاحب تک راہداری تعمیر کرے گا جبکہ بھارتی پنجاب کے ضلع گورداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے سرحد تک راہداری کا دوسرا حصہ بھارت تعمیر کرے گا ۔راہداری سے سکھ یاتریوں کو پاکستان میں اپنے مقدس مقامات کی یاترا کی سہولت ملے گی۔بھارت کی وزیر خوراک ہرسمرت کور بادل، ہاﺅسنگ کے وزیر ہردیپ ایس پوری، بھارتی پنجاب کے مقامی حکومتوں اور سیاحت کے وزیر سابق کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو پر مشتمل بھارتی وفد اور بھارتی صحافی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دربار کے ساتھ ایک کھلی جگہ پر ذرائع کے مطابق 20فٹ چوڑا اور 60فٹ لمبا سٹیج تیار کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق تقریبا چار ہزار افراد کے بیٹھنے کےلئے شامیانے لگائے جارہے ہیں اور دربار کرتار پور کے قریب چار ہیلی پیڈ بھی بنائے گئے ،بھارت کی جانب سے کاریڈور کا مثبت جواب ملنے پر اس منصوبے پر عملا کام شروع کر دیا گیا ہے ،اسی حوالے سے دربار صاحب کرتار پور میں اس وقت جشن سماں ہے ،سکھوں یاتریوں کو کاریڈور کے افتتاح کی خبرکی بہت خوش ہیں،کمشنر گوجرانوالہ اسد اللہ ،آرپی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی ،رینجر ونگ کمارنڈر کرنل عدیل یوسف نے کاریڈور کھلنے کی خوشی میں سکھ یاتریوں میں مٹھائی تقسیم کی،منصوبے پر ہیوی مشینری کے ذریعے کام اپنے کاریڈور منصوبہ پر کام جاری ہے دربار صاحب کرتار پور میںباباجی گرونانک دیوجی کے549ویں جنم دن کی تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اطلاع کے مطابق آج بھارت سے آئے سکھ زائرین بھی اپنی مذہبی رسومات کے سلسلہ میں آنے کی اطلاعات ہیں دربار سے بھارت کی طرف ڈیرہ بابا گرو نانک تک تقریبا4.4کلومیٹر سڑک کی تعمیر کی جائے گی ، پولیس ذرائع کے مطابق آج وزیر اعظم کی آمد پر انتہائی فول پروف سیکورٹی پلان مرتب دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق گردوارہ دربار صاحب کرتار پور میں 4ایس ایس پی۔14ڈی ایس پیز اور 22انسپکٹرز سمیت 1308 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی دیں گے جبکہ اس کے علاوہ ریسکیو 1122،سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سیکواڈ،محکمہ ہیلتھ کے علاوہ خفیہ ادارے علاقہ کی مانٹرنگ کرنے میں مصروف ہیں ،افتتاحی تقریب کی سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرنے کی اطلاعات ہیں۔اسلام آباد (صباح نیوز‘آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ حکومت کی سمت درست ہے اور ہم عوام سے کیے گئے وعدے ضرور پورے کریں گے۔منگل کووزیر اعظم کی زیر صدارت حکومت کے 100روز مکمل ہونے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں مشیر خاص شہزاد ارباب، معاون خصوصی نعیم الحق، سیکریٹری اعظم خان، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور سینیٹرفیصل جاوید شریک ہوئے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی سمت درست ہے، اہداف حاصل کریں گے، ہماری اصلاحات کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے اور ملک کی معیشت کو جلد پاﺅں پر کھڑا کر دیں گے۔اجلاس میں حکومت کی 100روزہ کارکردگی اور اہداف کی تکمیل کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم کو سادگی و کفایت شعاری مہم اور نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے پر پیش رفت سے متعلق بریف کیا گیا۔اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ادارہ جات اصلاحات اقر ٹاسک فورسز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں 100روزہ پلان کی تقریب کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مواصلات، قانون و انصاف، موسمیاتی تبدیلی، ہاوسنگ، ریلویز، نجکاری اور محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی جمعرات 29نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں 100روزہ پلان پر عملدرآمد کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ ارکان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ اپنے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لے گی۔کابینہ اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا جس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر غور کیا جائے گا جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر ملک کی معاشی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔کابینہ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں کی منظوری کے علاوہ مختلف اداروں میں تقرریوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تمام سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے، وزیراعظم سے ترکی کی مشروب ساز کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان سے ترکی کی مشروب ساز کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیپاکستان میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے کمپنی آئندہ 2 سے 3 سال کے دوران مزید 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ 200 ملین سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سرمایہ کاری سے محصولات اور ٹیکسز کی مد میں حکومت کو آمدن ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفد کو سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے سے متعلق 100 روزہ پلان پر اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنما‘ وفاقی وزرائ‘ مشیر اور معاونین خصوصی شریک ہوں گے اور وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے سو روزہ پلان پر رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو حکومت کے 100 روزہ پلان پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو سادگی و کفایت شعاری مہم پر بھی بریف کیا گیا۔ جبکہ نیا پاکستان ہاو¿سنگ منصوبے پر پیشرفت، ادارہ جات اصلاحات اور ٹاسک فورسز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 100 روزہ پلان کی تقریب کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی سمت درست ہے، اہداف حاصل کریں گے اور قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اصلاحات کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ ملک کی معیشت کو جلد پاو¿ں پر کھڑا کر دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ماڈل زرعی مارکیٹ بنانے کی منظوری دیدی۔ زرعی مارکیٹ کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لائیو سٹاک اور زراعت سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ان دونوں شعبوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور میں ماڈل زرعی مارکیٹ کے قیام کے بعد اس طرح کی زرعی مارکٹیں کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔
