Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
    • چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی
    • زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔
    • پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ
    • ایرانی ٹیم نے ورلڈ کپ آمد پر 168 بیجز پہن کر اسکول حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
    • کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش
    • عہدہ ختم تو اہمیت ختم
    • گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ
    • جو روٹ کپتان ، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی
    • حج 2027ء کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں
    • امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
    • بل گیٹس جیفری ایپسٹین کے معاملے پر امریکی ایوان کی کمیٹی میں پیش
    • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کر دی گئی
    • ICC ویمنز چیمپئینز ٹرافی، کرکٹ آسٹریلیا کو ویمن شیڈول تبدیل کرنا پڑ گیا
    • کویت نے ایرانی حملوں کے باعث عارضی طور پر فضائی حدود بند کر دیں
    • بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ پر ایرانی حملہ
    • اردن کے ایئربیس پر ایران کا امریکی جنگی طیاروں پر حملہ
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لندن میں کن لوگوں کی جائیدادیں ہیں ؟ اہم معلومات مل گئیں

    By Daily Khabrainنومبر 28, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن (اے این این) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ احتساب سب کا بلاامتیاز اور منصفانہ ہونا چاہیے، اس کے بغیر کوئی راستہ نہیں۔ لندن میں پاکستانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ‘عوام محنت کرکے ٹیکس دیتے ہیں، لوگوں کو پاکستان میں لوٹ کھسوٹ کی اجازت نہیں دے سکتے’۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ‘پیسہ باہر کیوں اور کیسے چلا گیا، اس میں کوتاہی کس کی ہے، جواب وہی دے سکتے ہیں’۔انہوں نے بتایا کہ ‘پیسہ واپس لانے کے لیے ہم نے بہت اقدامات اٹھائے ہیں اور ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور فنانس ڈویژن اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں’۔جسٹس ثاقب نثار نے بتایا کہ ‘پاکستان سے باہر بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک کی سر براہی میں ٹیم بنا دی گئی ہے،جو اگلے ہفتے رپورٹ پیش کرےگی’۔چیف جسٹس نے کہا کہ ‘نیب قوانین میں بہتری کی گنجائش ہے اور اس کے لیے مقننہ کو اقدامات اٹھانے ہوں گے’۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘چیئرمین نیب کے ساتھ بھی رابطہ ہے اور انہیں زحمت بھی دیتے ہیں، انہیں بتاتے ہیں کہ یہ چیزیں شفاف تحقیقات سے ہٹ کر ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ احتساب سب کا بلاامتیاز اور منصفانہ ہونا چاہیے، اس کے بغیر کوئی راستہ نہیں، نیب قوانین میں بہتری کی گنجائش ہے اور اس کے لیے مقننہ کو اقدامات اٹھانے ہوں گے، ہمیں سپریم کورٹ میں یہ نظر نہیں آتا کہ کون کس کی طرف ہے، ہمیں صرف قانون نظر آتا،قوم کو انصاف کی توقع رکھنی چاہیئے، احتساب کے معاملے پر بلاتفریق کارروائی ہوگی اور انصاف کے تمام تقاضے ملحوظ خاطر رکھے جائیں گے، فنڈز کے ساتھ ڈیم نہیں بنتے ہمیں حکمت عملی اپنانا ہوگی، چندے سے بڑی رقم جمع نہیں کر سکتے دیگر ذرائع بھی تلاش کرنا ہوں گے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عوام محنت کرکے ٹیکس دیتے ہیں، لوگوں کو پاکستان میں لوٹ کھسوٹ کی اجازت نہیں دے سکتے ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پیسہ باہر کیوں اور کیسے چلا گیا، اس میں کوتاہی کس کی ہے، جواب وہی دے سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پیسہ واپس لانے کے لیے ہم نے بہت اقدامات اٹھائے ہیں اور ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور فنانس ڈویژن اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔جسٹس ثاقب نثار نے بتایا کہ پاکستان سے باہر بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک کی سر براہی میں ٹیم بنا دی گئی ہے،جو اگلے ہفتے رپورٹ پیش کرےگی ۔چیف جسٹس نے کہا کہ نیب قوانین میں بہتری کی گنجائش ہے اور اس کے لیے مقننہ کو اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ، کوئی شکایت ملتی ہے تو چیئرمین نیب کے ساتھ بھی رابطہ ہے اور انہیں زحمت بھی دیتے ہیں، انہیں بتاتے ہیں کہ یہ چیزیں شفاف تحقیقات سے ہٹ کر ہیں ۔چیف جسٹس کے مطابق اگر مجھے کسی غیر منصفانہ اقدام کا پتہ چلتا ہے تو اس پر تبصرہ ضرور کرتا ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کے ساتھ جو پروٹوکول سائن ہوا ہے، اس کے تحت پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق بے انتہا معلومات ملی ہیں ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں جائیداد رکھنے والے افراد اپنی وضاحت پیش نہیں کر رہے تھے، میں نے برطانیہ میں جائیداد رکھنے والے 15افراد کو منتخب کیا تھا، جن میں سے 7افراد پیش ہوگئے اور اس حوالے سے مزید تحقیق ہو رہی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے بلاامتیاز احتساب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ میں یہ نظر نہیں آتا کہ کون کس کی طرف ہے، ہمیں صرف قانون نظر آتا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو اصل میں وطن سے عشق ہے، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پانی کی کمی اور بڑھتی آبادی جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے جو سابق حکومتوں کی مجرمانہ غفلت ہے، پاکستان میں لیڈر شپ اور انصاف کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ کے پیسے کے استعمال اور خرچ پر نظر رکھنے کے لیے بینچ بنانے کا بھی سوچ رہے ہیں تاکہ یہ پیسے کسی اور مد میں بھی خرچ نہ کیے جاسکیں ۔چیف جسٹس نے ڈیم فنڈ ریزنگ کے تجربے کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پذیرائی ملی اور جو رقوم جوعطیات کی گئیں یہ بے مثال قدم ہے ۔اس موقع پر انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ڈیم فنڈ ریزنگ میں اوورسیز پاکستانیوں نے محبت کامظاہرہ کیا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں

    بل گیٹس جیفری ایپسٹین کے معاملے پر امریکی ایوان کی کمیٹی میں پیش

    تازہ ترین

    چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ

    کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش

    گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.