لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار شان نے فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے حکومتی پیکج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی توجہ کے بغیر انڈسڑی کی بحالی کا خواب کسی صورت پورا نہیں ہوسکتا ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران شان نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ حالات میں کوئی بھی فلم ساز رسک لینے کیلئے تیار نہیں لیکن اگر حکومت پاکستانی فلم انڈسڑی کی بحال کیلئے بڑا پیکج دیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کی بحال کا خواب سالوںنہیں مہینوں میں پورا ہوسکتا ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت توجہ دیں ۔
