تازہ تر ین

جنید خان انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر

ابوظہبی (آئی این پی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ایک روزہ میچز سے آﺅٹ ہوگئے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ گزشتہ روز دوسرے ایک روزہ میچ میں مدمقابل ہوئے تاہم میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے، فاسٹ بولر جنید خان کے پاﺅں کی انگلی میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ دوسرے ایک روزہمیچ میں ایکشن میں نظر نہیں آئے جب کہ تیسرے میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔قومی ٹیم میں جنید خان کا خلا کس بولر سے پورا کیا جائے گا، یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ابھی تک جنید خان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain