تازہ تر ین

پی سی بی نے نجم سیٹھی کے الزامات مسترد کر دیئے

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق سربراہ نجم سیٹھی کی طرف سے بجھوائے جانے والے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا جس میں تمام الزامات کو مسترد کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی کے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق سربراہ نے اپنے نوٹس میں جو الزامات لگائے ہیں، وہ یکسر مسترد کرتے ہیں جب کہ اس حوالے سے تمام الزامات پر بورڈ کو قانونی کارروائی کا حق حاصل ہے۔پی سی بی کے مطابق نجم سیٹھی نے بطور سربراہ 7 کروڈ سے زائد کے اخراجات کیے جس پر سابق سربراہ نے اس کو شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے پی سی بی کو لیگل نوٹس میں معافی مانگنے اور اخراجات کی تفصیلات کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چندروزقبل نجم سیٹھی کے بطور چئیرمین اخراجات کی تفصیلات جاری کی تھیں جس کے مطابق 2014 سے لے کر 2018 تک نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین اور بطور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی 7 کروڑ روپے اپنی ذات پر خرچ کئے جب کہ بطور چیئرمین نجم سیٹھی نے ہوٹل کے کرایوں کی مد میں 27 لاکھ روپے خرچ کئے۔سابق چیئرمین پی سی بی نے ڈیلی الانس کی مد میں 81 لاکھ روپے خرچ کئے، گاڑی کے پیٹرول کی مد میں 9 لاکھ روپے اڑائے گئے اور پی ایس ایل الاونسز کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کئے گئے۔واضح رہے سابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان پر ایک کروڑ 94 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جس میں 80 لاکھ روپے کا میڈیکل بل شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain