پاکستان کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع، کیویز سے دوسرا ون ڈے آج

ابوظہبی (آئی این پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج)جمعہ کو شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ۔کیویز کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے،ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4بجے شروع ہو گا۔پاکستان کو میچ میں سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔نیوزی لینڈ گرین شرٹس کیخلاف مسلسل 13ایک روزہ میچوں میں ناقابل شکست ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے (آج)جمعہ کو شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ، ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4بجے شروع ہو گا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سیریز میں کم بیک کیلئے پر امید ہیں اور انکا کہنا ہے کہ پاکستان دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کر دے گا،ہمیں اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہو گا۔سابقہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے،بلے بازوں کوذمہ دارانہ کھیل دکھاناہوگا۔اس میچ میں بھی ٹیم ناکام رہی توپھر سیریزبھی ہاتھ سے نکل جائے گی،امیدہے ٹیم اچھا پرفارم کریگی۔دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیمسن دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف کیخلاف مسلسل 13ایک روزہ میچوں میں ناقابل شکست ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ابتک کھیلے گئے ایک روزہ میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے ،مجموعی طور پر کھیلے گئے104میچوں میں سے 53پاکستان اور 48نیوزی لینڈ نے جیتے ،2میچز بغیر کسی نتیجے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے11نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز16نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گی،دوسرا ٹیسٹ24نومبر کو دبئی ،تیسرا اور آخری ٹیسٹ3دسمبر سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔

سرفرازنے روزٹیلر کی حرکت شرمناک قرار دےدی

ابو ظہبی(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے ون ڈے میں روس ٹیلر کی جانب سے محمد حفیظ کے ایکشن پر اعتراض کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ٹیلر کا کام بیٹنگ ہے امپائرنگ نہیں،روس ٹیلر نے غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کیا،روس ٹیلر نے بلاوجہ تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ابوظہبی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ روس ٹیلر نے غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کیا، ان کا کام بیٹنگ ہے اسی پر توجہ دیتے تو بہتر ہوتا، میں نے امپائرز سے بھی یہی شکایت کی کہ ان کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔قومی کپتان نے کہا کہ کسی بھی بولر کے ایکشن کا جائزہ لینا امپائر کا کام ہے، محمد حفیظ کے ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، وہ کلیرنس پاچکے ہیں، روس ٹیلر نے بلاوجہ تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ کے دوران روس ٹیلر نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا۔ روس ٹیلر نے امپائر سے شکوہ کیا تھا کہ حفیظ دوسرا کرارہے ہیں جس کی ان کو اجازت نہیں لیکن امپائر نے ٹیلرکا اعتراض مسترد کردیا۔

ٹیم کی قیادت میں تبدیلی اچھافیصلہ نہیں ہوگا، میانداد

کراچی (یواین پی) سابق قومی کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو اس موقع پر قیادت سے ہٹانا کسی بھی طرح بھی درست فیصلہ نہیں ہوگا کیونکہ ان کی کپتانی میں قومی ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اگر اس وقت انہیں کسی بھی طرز کی کرکٹ میں قیادت سے الگ کیا گیا تو یہ درست فیصلہ نہیں ہوگا۔گزشتہ روز ایک گفتگو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا سہرا سرفراز احمد کے سر بھی جاتا ہے جنہوں نے عمدگی سے کپتانی کی۔ سابق لیجنڈ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ مختصر ترین فارمیٹ کے بجائے اگر قومی کرکٹرز ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں تو اس سے ان کی اہلیت کا زیادہ بہتر طورپراندازہ ہو گا۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں جاری کیوی ٹیم کیخلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کا اصل امتحان ہو گا جہاں قومی کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ پچاس اوورز کی کرکٹ میں آخر تک کھیلنے کی کوشش کریں کیونکہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین اگر 35 سے 40 اوورز تک کریز پر موجود رہیں تو بعد میں آنے والے بیٹسمینوں کو تیزی سے رنز بنانے کے ساتھ ہی بڑا مجموعہ بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ایک سوال پرجاوید میانداد کا کہنا تھا کہ اگر پی سی بی نے انہیں کرکٹ کمیٹی میں شامل نہیں کیا تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ وہ کرکٹ کے معاملات میں بہتری کیلئے ان کی مدد نہیں چاہتے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ سابق کرکٹرز کو آگے لایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی تجاویز بجلی کی قیمتیں مذید بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کے وفدنے توانائی اصلاحات پروگرام کے تحت نئی شرائط عائد کرتے ہوئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دے دی جس پر عمل در آمد کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف کے وفد کی پاور ڈویژن حکام سے ملاقات ہوئی حکام نے وفدکو بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام میں اصلاحات سے آگاہ کیا جب کہ ٹیرف اور لائن لاسز کنٹرول پر بھی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 14نکاتی اصلاحات پروگرام پر اتفاق کیا تھا تاہم توانائی اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ آئی ایم ایف وفد نے توانائی اصلاحات پروگرام میں نئی شرائط عائد کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ وفد کا کہنا تھا کہ تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات اور بجلی کی بلوں کی مکمل وصولی یقینی بنایا ہو گی۔

آسیہ کی بیرون ملک روانگی بارے جھوٹی خبر کی تحقیقات شروع پیچھے کون ؟ محرکات کی تلاش جاری

لاہور (خبر نگار) دفتر خارجہ نے آسیہ کی بیرون ملک روانگی کی بی بی سی خبروں کی تردید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ملتان وویمن جیل سے رہائی کے بعد آسیہ پاکستان میں ہی ہیں۔ ان کی بیرون ملک روانگی کی خبریں درست نہیں۔ یاد رہے کہ رات گئے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی نے دعوی کیا تھا کہ آسیہ بیرون ملک روانہ ہوگئی ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ ملتان جیل سے آسیہ کو راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس لایا گیا جہاں وہ اپنے خاندان سمیت نیدرلینڈز کے لیے روانہ ہوگئی ہیں اس خبر کو کچھ پاکستانی میڈیا نے بھر پور طریقے سے نشر کیا ان خبروں بارے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر آسیہ کے بیرون ملک جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ لائنز کے لیے بغیر تصدیق کیے ہی خبریں نشر کرنا ٹی وی چینلز کا وطیرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ کا کیس ایک حساس معاملہ ہے، میڈیا نے آسیہ کی بیرون ملک منتقلی کی خبر نشر کر کے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری میڈیا سے درخواست ہے کہ خبروں کے معاملے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ آسیہ کو نور خان ائیربیس سے اسلام آباد کے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی بی سی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں تھی یہ صرف مفروضہ پر مبنی تھی اس سے ملک میں اشتیال پھیلنے کا خدشہ تھا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اس خبر کے پیچھے کون سی محرکات کار فرماں تھیں۔ آسیہ کو گزشتہ رات ملتان وویمن جیل سے رہا کیا گیا۔ جہاں سے انہیں سیکورٹی میں ملتان ائیرپورٹ لے جایا گیا اور خصوصی طیارے سے انہیں اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر خبریں گردش میں تھیں کہ شاید آسیہ کوگزشتہ رات ہالینڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ آسیہ گزشتہ 8 سال سے سینٹرل جیل ملتان میں قید تھیں۔ انہیں توہین رسالت کے کیس میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ جس کو لاہور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا۔ تاہم 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے آسیہ پر لگنے والے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ آسیہ کیخلاف کسی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا تھا، اسی باعث ان کی پھانسی کی سزا ختم کرتے ہوئے انہیں رہا بھی کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے کئیے جارہے تھے۔ ملک کے بڑے شہروں میں حالات کئی روز تک کشیدہ رہے۔ تاہم بعد ازاں حکومت اور مظاہرین میں معاہدہ طے پا گیا۔ 5 نکاتی معاہدے کے بعد حکومت اور مظاہرین میں اتفاق پایا گیا ہے کہ حکومت عدالتی فیصلے پر نظر ثانی اپیل میں حائل نہیں ہو گی۔ آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ مظاہروں میں ہونے والی شہادتوں پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ معاہدے میں طے پایا ہے کہ گرفتار کئیے جانے والے کارکنان کو رہا کیا جائے گا۔ تحریک لبیک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس سارے واقعے میں اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو تحریک کے قائدین اس پر معذرت خواہ ہیں۔

امریکہ نے ریمنڈ کے بدلے عافیہ کی پیشکش کی پاکستان نے کچھ اور لے لیا بہن کے انکشافات

اسلام آباد (آئی این پی) امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے عافیہکو پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن پاکستان نے عافیہ کے بدلے کچھ اور لے لیا، وزیراعظم عمران خان کہ چکے کہ عافیہ کو تنہا چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، ان سے بہت توقعات ہیں وہ 2003سے عافیہ کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں، امریکا عافیہ کی رہائی پر رضامند ہے، عملی اقدامات پاکستان کو کرنے ہیں، امریکا نے پاکستان سے قانونی تقاضے پورے کرنے کےلئے کہا ہے۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہی تھیں۔ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکا نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے ان کی بہن کو پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی، امریکی پیشکش کے باوجود پاکستان نے عافیہ کی جگہ کچھ اور لینے کا فیصلہ کیا۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کو سابق امریکی صدر اوبامہ کی طرف سے صدارتی معافی کے آپشن کے وقت بھی پاکستان نے سستی دکھائی لیکن اب 100فیصد امید ہے کہ ڈاکٹر عافیہ جلد پاکستان آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 2003 سے اس معاملے پر ان کے ساتھ ہیں، وہ کہہ چکے ہیں کہ عافیہ کو تنہا چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عمران خان آمرانہ دور میں بھی عافیہ صدیقی کے ساتھ کھڑے رہے جب دوسرے خوفزدہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عافیہ صدیقی پر پیش رفت کا بتایا ہے جس کے بعد عافیہ کی رہائی کےلئے ہم بہت پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ توقعات ہیں، عافیہ کی وطن واپسی کے سیاسی اور سفارتی کئی راستے کھلے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکا عافیہ کی رہائی پر رضامند ہے، عملی اقدامات پاکستان کو کرنے ہیں، امریکا نے پاکستان سے قانونی تقاضے پورے کرنے کےلئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مجرمان کی وطن منتقلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کرنا ہونگے، امریکا عالمی معاہدے کا پہلے ہی رکن ہے۔ واضح رہے کہ امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ستمبر 2010 میں 87 برس کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ قید تنہائی کاٹ رہی ہیں۔

عمران خان کی ثالثی سے یمن میں جلد امن ،یمنی سفیر کا ڈپلومیٹک انکلیو سے انٹر ویو چینل ۵سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد(انٹروےو:ملک منظور احمد )پاکستان مےں تعےنات ےمن کے سفےر محمد مطاہر الشعبی نے ےمن تنازعہ کو ختمکرانے کےلئے وزےراعظم عمران خان کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امےد ہے کہ آج نہیں تو کل ےمن مےںدےرپا امن ضرور قائم ہوگا ،سعودی عرب اور ےمن کے درمےان کوئی تنازعہ نہیں ہے، حوثی باغےوں نے ےمن کے بےس فےصد علاقے پر غےر قانونی کنٹرول حاصل کر رکھا ہے سعودی عرب کی قےادت مےں قائم عرب ممالک کا اتحاد ےمن کی منتخب دستوری حکومت کی بحالی اور جنگ سے متاثرہ ےمنی عوام کی بھرپور مدد کر رہا ہے مجھے امےد ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کی سفارتی کوششےں ضرور کامیاب ہوں گی۔وزےراعظم عمران خان ایک پر امن اور وژن والے لیڈر ہیں ان کی قےادت مےں پاکستان چند سالوں مےں ترقی ےافتہ ممالک مےں شامل ہو جائے گا مجھے نےا پاکستان کا نعرہ حقےقت بنتا دےکھائی دے رہا ہے بےن الاقوامی برادری کا ےمن مےں جاری جنگ کے خاتمے کےلئے کردار اطمےنان بخش نہیں ہے کچھ علاقائی طاقتےں حوثی باغےو ں کی پشت پناہی کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے چےنل فائےو کے پروگرام ڈپلومیٹک انکلیو کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ ےمن مےں اس وقت صورتحال خاصی دگرگوں ہے اشےاءخورو نوش اور ادوےات کی کمی ہے ، عرب ممالک کا اتحاد سعودی عرب کی قےادت مےں جنگ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کےلئے اشےاءخورونوش ، ادوےات اور دےگر چےزےں بھےج رہا ہے لیکن باغےوں نے امدادی سامان کے راستے مےں رکاوٹےں کھڑی کر رکھی ہیں ان باغےوں نے ےمن کی منتخب حکومت پر دھاوا بولا ہے اور ےمن کے زےادہ آبادی والے شہروں پر غےر قانونی کنٹرول حاصل کر رکھا ہے اب عدن سے حکومت چلائی جا رہی ہے کیونکہ ےمن کے دارالحکومت صنعاءپران باغےوں نے کنٹرول حاصل کر رکھا ہے ان غےر رےاستی عناصر نے فرقہ واراےت ، دہشت گردی اور انتہاءپسندی پھےلا رکھی ہے اور ان عناصر نے گھناﺅنا کھےل کھےلا ہے ےمنی عوام ان باغےوں کو کبھی معاف نہیں کرےگی ےمن کے اصل وارث ےمنی عوام ہیں یہ چند مٹھی بھر عناصر کچھ علاقائی طاقتوں کی اشےر آباد سے بد امنی پھےلا رہے ہیں انہوںنے اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ اس جنگ مےں ہزاروں ےمنی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں ےمنی عوام کی قربانےاں راہےگاں نہیں جائےں گی ایک سوا ل کے جواب مےں انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کی قےادت مےں عرب ممالک کا اتحاد اور فوجی اتحاد دو الگ الگ اتحاد ہیں فوجی اتحاد کا ےمن کے اےشو سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان سےاسی اور سفارتی بنےادوں پر ہماری مدد کر رہا ہے اور ےمن کی منتخب دستوری حکومت کا حامی ہے پاکستان کے عوام ےمن کےلئے بہت ہمدررےاں رکھتے ہےں اور ہمیں پاکستان کی سپورٹ پر فخر ہے او آئی سی کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور مسلمان ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کےلئے او آئی سی کا کردار اہمےت کا حامل ہے او آئی سی نے مسلمان ممالک مےں تنازعات کو ختم کرانے مےں کامیابےاں بھی حاصل کیں ہمیں امید ہے کہ ےمن تنازعہ مےں بھی اوآئی سی کا کردار زےادہ موثر ہو گا انہوںنے وزےراعظم عمران خان کی کوششوں کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک منتخب وزےراعظم ہیں اور مسلمان دنےا مےں اتحاد اور یکجہتی چاہئتے ہےں میری دعا ہے کہ ان کی کوششےں بارآور ثابت ہوں پاکستان عوام کو جمہوری عمل کی تکمیل پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور کے فاتح پاکستان کے عوام ہیں کیونکہ بغےر کسی تشدد کے انتخابی عمل مکمل ہوا ہے اور پوری پاکستانی قوم نے انتخابی نتائج کو قبول کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام بہت مہمان نواز ہیں اور مےں پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں ےمن اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ بہت لگاﺅ رکھتے ہیں پاکستان کا ثقافتی ورثہ بہت زر خےز ہے دونوں ممالک سےاسی اور سفارتی اور معاشی تعلقات کو مزےد فروغ دےں گے ۔

عید میلاد النبی کا اعلان ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی روایت ہلالکمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کا چانند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول ہفتہ 10 نومبر کو ہو گی۔ مفتی منیب الرحمن نے بتایا کہ 12 ربیع الاول بدھ 21 نومبر کو ہو گی۔

چیف جسٹس کے سکواڈ کو حادثہ 7اہلکار زخمی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار اسلام آباد سے بذریعہ موٹروے لاہور آتے ہوئے ان کےسکوارڈ کو خانقاہ ڈوگراں کے قریب حادثہ پیش آگیا جس پر چیف جسٹس نے اپنی گاڑی سے اتر کر پولیس جوانوں کو فوری طو ر پرایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ پہنچوایا اور خود بھی ہسپتال پہنچ گئے جہاں اپنی نگرانی میں طبی امداد دلوائی اس دوران چیف جسٹس کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی جس پر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر ان کا بلڈ پریشر چیک کیا اورانہیں فوری طور پر لاہور روانہ کردیا اطلاع کے مطابق حادثہ میں 7 ایلیٹ فور س کے جوان زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں لاہور ریفرکردیا گیا زخمیوں شیخ راشد ، شاہد ،محمد اصغر ، فیاض علی ،محمد رفاقت ودیگرشامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اظہر حیات ، ڈی پی او جہانزیب نذیر خان ، ایس پی انوسٹی گیشن اسد الرحمن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل موسیٰ رضا، اے ایس پی توحید الرحمن میمن ، اسسٹنٹ کمشنر فضائل مدثر ودیگر انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ ہسپتا ل کے ڈاکٹروں کو فوری طور پر کال کرلیا گیا ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کئے بغیر ہی سخت سیکورٹی میں لاہور روانہ کردیا گیا۔

شاعر مشرق کا آج یوم ولادت

اسلام آباد ( آن لائن) حکےم الاامت ،شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 141واں ےوم ولادت آج ملی جوش و جذبےمناےا جائیگا اور اس دن کی مناسبت سے ملک بھر مےں شاعر مشرق کے اےصال ثواب کےلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا انعقاد بھی کیا جائیگا ۔اس ضمن میں ملک بھر میں خصوصی تقرےبات اور سےمےنار بھی منعقعد ہو ں گے جس مےں مقررےن علامہ اقبال کی زندگی اور قےام پاکستان کےلئے کی جانے والی جدو جہد پر روشنی ڈالےں گے ۔ لاہور مےں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدےلی کی پروقار تقرےب منعقد ہو گی جس مےں اعلیٰ افسران شرےک ہوں گے جبکہ سےاسی شخصےات بھی مزار اقبال پر حاضری دےکر پھول چڑھائےں گے۔