نشہ کرنے والوں کے دماغوں کی سکین ٹیسٹ میں سنسنی خیز انکشافات

نیویارک(ویب ڈیسک) عام طور پر لوگ سگریٹ کو نشہ تصور ہی نہیں کرتے لیکن سائنسدانوں نے اب کوکین، شراب اور سگریٹ کے عادی افراد کے دماغوں کے سکین لے کر ان کا تجزیہ کرنے کے بعد ایسا انکشاف کیا ہے کہ سگریٹ کے عادی افراد بھی اس لت سے تائب ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کی میڈیکل یونیورسٹی آف ساﺅتھ کیرولینا کے سائنسدانوں نے تینوں نشوں کی لت میں پڑے افراد کو ان کے نشے کی اشیاءشراب، کوکین یا سگریٹ دکھائی اور ساتھ ہی ان کے دماغوں کو ایم آر آئی سکینر کے ذریعے مانیٹر کیا۔جب سگریٹ پینے والوں کو سگریٹ دکھائی گئی تو ان کے دماغ کے اگلے حصے کا ایک واضح حصہ متحرک ہو گیا اور سائنسدان یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ عادی شرابیوں کی نسبت سگریٹ نوشوں کے دماغ کا زیادہ حصہ متحرک ہوا تھا جو لگ بھگ کوکین کے عادی افراد کے برابر تھا۔ حتمی طور پر سائنسدانوں نے بتایا کہ سگریٹ نوشوں کا 53فیصد، کوکین کے عادی افراد کا 55فیصد اور شراب کے عادی افراد کے سامنے کے دماغ کے پری فرنٹل کارٹیکس ریجن کا 48فیصد حصہ متحرک ہوا۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کولین ہینلن کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق کا مقصد منشیات کے عادی افراد کے علاج کو مﺅثر بنانا تھا ، جس کے لیے ہم جاننا چاہتے تھے کہ منشیات لوگوں کے دماغ پر کس طریقے سے اثرانداز ہوتی ہیں۔ اس دوران معلوم ہوا کہ سگریٹ، کوکین اور شراب دماغ کے پری فرنٹل ریجن کے کئی یکساں حصوں پر بھی اثرانداز ہوتی ہیں اور کئی مختلف حصوں پر بھی۔ کوکین دماغ کو تین مختلف حصوں سے متاثر کرتی ہے جبکہ شراب اور سگریٹ ایک ہی جگہ پر بہت بڑے حصے کو متاثر کرتی ہیں۔ دماغ کے ان حصوں کا تعلق یادداشت سے ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سگریٹ اورمنشیات استعمال کرنے والوں کی یادداشت زائدالعمری میں ساتھ چھوڑ جاتی ہے اور وہ رعشے جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔“

بزرگ شہریوں کی پنشن میں 20 فیصداضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ای او بی آئی نے بزرگ شہریوں کے لیے پنشن میں 20 فیصد اضافہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق بزرگ شہریوں کے لیے ای او بی آئی نے پنشن 20 فیصد بڑھادی ہے، پہلے ای او بی آئی کی جانب سے بزرگ شہریوں کو پنشن 5250 سے روپے دی جاتی تھی تاہم اب بزرگ شہریوں کو ماہانہ 6500 روپے ملا کریں گے جب کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

موبائل استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،ایڈزکا سبب بننے والی ایپ مل گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈز انسانیت کو درپیش بڑے خطرات میں سے ایک ہے جس کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں کیا جا سکتا۔ اب ماہرین نے وہ ایپلی کیشنز بتا دی ہیں جو اس جان لیوا مرض میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جنسی صحت کے ماہر ڈاکٹر پیٹر گرین ہاﺅس کا کہنا ہے کہ ”ٹنڈر (Tinder)اور اس نوع کی دیگر ایپلی کیشنز ایڈزکے پھیلاﺅ کا سبب بن رہی ہیں۔ان ایپلی کیشنز نے اجنبی مردوخواتین کا جنسی تعلق کے لیے ملنا بہت آسان بنا دیا ہے اور یکے بعد دیگرے نئے لوگوں کے ساتھ غیرمحفوظ طریقے سے جنسی تعلق استوار کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس طرز عمل کی وجہ سے ایچ آئی وی کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔“ڈاکٹر گرین ہاﺅس کا مزید کہنا تھا کہ ”ان ایپلی کیشنز کی وجہ سے مردوخواتین اب بہت جلد جنسی پارٹنر تبدیل کر لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو بھی ہم جانتے ہیں جو ان ایپلی کیشنز کے ذریعے محض ایک ملاقات کے لیے لوگوں سے ملتے ہیں اور پھر نئے شخص کی تلاش میں لگ جاتے ہیں اور وہ انہیں ان ایپلی کیشنز کے ذریعے باآسانی مل بھی جاتا ہے۔ان ایپلی کیشنز سے قبل مردوخواتین روبروملتے تھے اور پھر ان میں تعلق استوار ہوتا تھا اور کوئی مرد یا عورت بمشکل جنسی پارٹنر ڈھونڈ پاتے تھے۔ تاہم اب یہ کام کوئی مشکل نہیں رہا اور ایڈز جیسے مرض کا پھیلاﺅ اس آسانی کے سنگین منفی پہلو کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ اس کے ساتھ انٹرنیٹ پر فحش فلموں کی بھرمار کی وجہ سے لوگوں میں جنسی عمل کے غلط طریقے بھی فروغ پا چکے ہیں جو ایڈز کا سب سے بڑا سبب بنتے ہیں۔ مرد کا عورت کے ساتھ غیر فطری طریقے سے جنسی عمل کرنا جنسی بیماریوں کے پھیلاﺅ کا سب سے مﺅثر ذریعہ ہے۔ آج کل زیادہ تر لوگ عورتوں کے ساتھ بدفعلی کر رہے ہیں اور یہ عورتیں یکے بعد دیگرے کئی کئی مردوں کے ساتھ اس غیرفطری طریقے سے جنسی عمل قائم کرتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایڈز لاحق ہونے کے امکانات بہت واضح ہو جاتے ہیں۔“

ڈارکے اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ حکومت پنجاب کو مل گئے

لاہور(ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹراسحاق ڈار کے اکاﺅنٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کردیئے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا، اس سلسلے میں نیب نے حکومت پنجاب کو اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاﺅنٹس اوراملاک کی تفصیلات دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کے لئے مراسلہ بھجوایا تھا۔احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہورنے حکومت پنجاب کی جانب سے بینکوں کومراسلے جاری کئے، جس پربینکوں نے سی آرڈی سی (7) 88 سیکشن کے تحت ڈی سی کورقم بھجوائی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم 3 پے آڈرزکے ذریعے حکومت پنجاب کو منتقل کی۔واضح رہے کہ اسحاق ڈارکی گلبرک کوٹھی پہلے ہی ایل ڈی اے کے ذریعے تحویل میں ہے۔

حساس اداروں کی ٹی ایل پی قیادت کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی سفارش

لاہور(ویب ڈیسک ) حساس اداروں نے تحریک لبیک کی قیادت پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی رپورٹ جاری کردی،جس کے نتیجے میں خادم رضوی ودیگر کو ایک سال کیلئے جیل ہوسکتی ہے،تاہم ابھی خادم رضوی کو ایک سرکاری گیسٹ ہاو¿س میں نظربند کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعے کے روز تحریک لبیک کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا گیا۔100سے زائد کارکنا ن کو جیل میں ڈال دیا ہے۔ تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کوگرفتار کرکے ایک سرکاری گیسٹ ہاو¿س میں مہمان بناد یا گیا ہے۔ان کووہاں ایک مہینے سے تین مہینے تک رکھا جاسکتا ہے۔ مبشر زیدی نے بتایا کہ فواد چودھری نے ٹویٹ کی تھی کہ انہوں نے 25نومبر کو فیض آباد طرز کا ایک دھرنا رکھا ہم نے ان کومنایا لیکن یہ نہیں مانے۔انہوں نے کہا کہ اب ہویہ رہا ہے کہ ملک بھر کے جن میں پنجاب ، سندھ کے تمام حساس ادارے شامل ہیں۔
ان حساس اداروں نے سمری بھیجی ہے۔جس میں انہوں نے حکومت کو کہا ہے کہ تحریک لبیک کی گرفتار لیڈرشپ خادم رضوی یا دیگرقیادت کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کو کم ازکم ایک سال باہر نہ آنے دیا جائے۔لیکن ابھی تک یہ نہیں پتا کہ جس لیڈرشپ نے فو ج اور عدلیہ کیخلاف بیان بازی کی ، وہ لوگ کہاں ہیں؟حاضر سروس ججز کو قتل کی دھمکیاں اور فوج کے خلاف بیان دیں۔ان کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ دوسری جانب تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف ا?صف جلالی نے تحریک لبیک پاکستان اور علامہ خادم حسین رضوی کے ساتھ اظہار لاتعلقی کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر اشرف ا?صف جلالی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کا اپنا طریقہ کار ہے اور ہمارا اپنا طریقہ کار ہے۔ انہوںنے کہاکہ لیاقت باغ کی جو کال دی گئی ہے وہ تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے دی گئی ہے اور تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک لبیک اسلام کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر اشرف ا?صف جلالی نے کہا کہ ہمارا نہ توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی حالیہ کال کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔

سعودی ولی عہد اور ترکی کے صدر کے درمیان کیا ہونیوالا ہے؟شاہ سلمان ملاقات کیوں کرنا چاہتے ہیں ؟تہلکہ خیز خبر

انقرہ(ویب ڈیسک) ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ارجنٹائن میں ہونے والی جی-20 سمٹ کے دوران صدر طیب اردگان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ترک صدر طیب اردگان سے ٹیلیفونک گفتگو میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ترک صدر طیب اردگان نے ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کی خواہش پر نیم رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں ملاقات کے لیے حالات کتنے سازگار ہوتے ہیں۔ سعودی ولی عہد اور ترک صدر ارجنٹائن میں جی-20 ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر طیب اردگان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اس لیے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں 30 نومبر کو ہونے والی جی-20 سمٹ کے دوران دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کا قوی امکان ہے۔واضح رہے کہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں کشیدگی تاحال برقرار ہے۔

اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی ماڈل نے عدالت میں رونا شروع کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) غیر ملکی حسینہ عدالت میں پیشیاں بگھت بگھت کر تھک گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریسا عدالت میں رو پڑیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں تھک گئی ہوں روزنہ عدالت میں پیش ہوتی ہوں لیکن اس کیس میں کوئی پیش رفت نہیں کی جا رہی۔اس کیس کی کوئی کاروائی نہیں ہو رہی نہ جانے اس کا فیصلہ کب ہو گا۔کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دی گئی جب کہ غیر ملکی ماڈل ٹریسا کو روتے ہوئے بخشی خانے منتقل کر دیا گیا۔غیر ماڈل کیس میں کاروائی نہ ہونے پر رو پڑی تھی۔خیال رہے سیشن عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں کسٹم حکام کی جانب سے ایک اور ترمیمی چالان جمع کروائے جانے کے بعد ملزمہ کے خلاف مزید دلائل کے لئے سرکاری وکیل کو 23 نومبر کو طلب کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بق ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ کسٹم حکام کی جانب سے منشیات کیس میں ٹھوس شواہد سے متعلق ایک اور ترمیمی چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔ ترمیمی چالان میں غیر ملکی ماڈل ٹریسا کی تمام تر معلومات عدالت میں پیش کی گئیں جس میں ماڈل ٹریسا کی موبائل کے واٹس اپ پر دبئی میں رہائش پذیر طارق نامی شخص سے ہونے والی تفصیلی گفتگو بھی شامل ہے۔عدالت نے ترمیمی چالان پر مزید کاروائی کے لیے سرکاری وکیل کو دلائل کے لیے جمعہ کو طلب کیا تھا۔ ماڈل ٹریسا کے خلاف مرکزی چالان میں ابتک تمام گواہان شہادت قلمبند کروا چکے ہیں۔ ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ماڈلنگ کے لیے پاکستان ا?ئی تھی منشیات کا اسے کوئی علم نہیں ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزمہ کو لاہور ائیرپورٹ سے ساڑھے ا?ٹھ کلو ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

صرف ایک عادت چھوڑنے سے دوشیزہ نے 66کلو وزن کم کر لیا

میلبرن(ویب ڈیسک)کہتے ہیں کہ وزن ایک بار بڑھ جائے تو اسے کم کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اگر آپ بھی ایسا سوچتے ہیں تو اس آسٹریلوی لڑکی کی کہانی ضرور سن لیجئے جس نے صرف ایک عادت چھوڑ کر محض ایک سال میں 66 کلو وزن کم کر لیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق دو سال قبل میلبرن سے تعلق رکھنے والی نرس آسیہ مشفود کا وزن 138کلو گرام تک پہنچ چکا تھا۔ وہ روزانہ کے ایف سی سے کھانا منگواتی تھی اور دل کھول کر کھاتی تھی، اور یہی اس کے موٹاپے کی اصل وجہ تھی۔ لارج فرائز ، آلو اور گریوی ، بھنا ہو اگوشت اور پیپسی اس کی مرغوب غذائیں تھیں۔آسیہ نے ایک عمر موٹاپے کا دکھ سہتے گزاری تھی مگر جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو انہیں نے عزم کر لیا کہ اب اپنی زندگی میں تبدیلی ضرور لائیں گی۔ ایک سال قبل انہوں نے کے ایف سی کا کھانا چھوڑ دیا، بلکہ ہر طرح کے بازاری کھانوں سے توبہ کر لی۔ اور اس ایک سال میں کیا تبدیلی آئی، آپ ان کی تصاویر سے خود دیکھ سکتے ہیں۔

خواتین کے لئے خاص خبر،چہرے کا خاص حصہ دبانے سے عُمر میں کمی کا انکشاف

لندن(ویب ڈیسک) لوگ، بالخصوص خواتین خوبصورت اور کم عمر نظر آنے کے لیے مہنگی کریمیں اور ماسک وغیرہ استعمال کرتی ہیں لیکن اب سکن کیئر کی ایک ماہر خاتون نے اصل عمر سے کئی سال چھوٹے نظر آنے کا ایک ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے کہ ہر کوئی اس پر باآسانی عمل کر سکتا ہے۔ دی مرر کے مطابق اس ماہر کا نام مکتی (Mukti)ہے جو ایک نامیاتی سکن کیئر کمپنی کی مالک بھی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ ہمارے چہرے پر کچھ ایسے پوائنٹس ہوتے ہیں جن کی روزانہ صرف دو منٹ مالش کی جائے تو چند دنوں میں ہی آپ اصل عمر سے کئی سال چھوٹے نظر آنے لگیں گے۔مکتی نے بتایا کہ یہ پوائنٹس آنکھوں کے اردگرد موجود ہیں۔ دونوں آنکھوں کے درمیان، بھنوﺅں کے دونوں کونوں کے پاس اور آنکھ کے بالکل نیچے 2سینٹی میٹر کے فاصلے پر۔ یہ وہ پوائنٹس ہیں اگر مردوخواتین خود اپنے ہاتھوں سے روزانہ ان جگہوں پر دو منٹ تک مساج کریں تو ان کے چہرے پر موجود ذہنی دباﺅ اور ٹینشن کے آثار یکسر ختم ہو جائیں گے اور اس کے نتیجے میں چہرا ہشاش بشاش ہو جائے گا۔ اگر چند دن اس پر عمل کیا جائے تو آپ اپنی عمر سے کئی سال چھوٹے لگنے لگیں گے۔ مکتی کا مزید کہنا تھا کہ چہرے پر پریشانی اور ذہنی دباﺅ کے آثار ہی ہمیں عمرسے زیادہ بڑا بنا دیتے ہیں، اس مساج کے ذریعے یہ آثارحتمی طور پر ختم ہو جائیں گے۔

یقین تھا کان میں کہی گئی بات ضرور پوری ہوگی،نوجوت سنگھ سدھو

لاہور(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ یقین تھا جو بات کان میں کہی گئی ، ضرور پوری ہوگی، پاک دھرتی سے مٹی لیکر جاو¿ں گا،کرتار پورکوریڈور نے تاریخ رقم کردی،سکھوں کیلئے اس سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔ انہوں نے آج لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت عزت ملی۔کل کا دن بہت اہم ہے 12کروڑ سکھ عوام کا بھروسہ ہے۔سکھوں کیلئے اس سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔دونوں ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کرتار پورکوریڈور نے تاریخ رقم کردی۔ پاک دھرتی سے مٹی لیکر جاو¿ں گا۔یقین تھا جو بات میرے کان میں کہی گئی ہے وہ ضرور پوری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان اور گورنر پنجاب جیسے ہوتے ہیں جوتاریخ رقم کرتے ہیں۔سکھ برادری 70سالوں سے اس مسئلے کے حل کے انتظار میں تھی۔کرتار پور راہداری امن قائم کرنے کا ایک ذریعہ جبکہ تجارت میں اضافے کا باعث بھی بنے گی۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ یہ سرکاروں اور وزیروں کے مسئلے ہیں ، میں کشمیر کی بات نہیں کروں گا۔بھائی چارے اور محبت سے مسائل کا حل ہوتا ہے۔ دوسری جانب نوجوت سنگھ سدھو نے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع اپنے دامن میں خوشیاں ہی خوشیاں سمیٹے ہوئے آیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے تین ماہ پہلے جو بیج بویا تھا اس سے نئی صبح اور امید کا پودا نکل آیا ہے۔ میں سارے ہندوستان ، وزیر اعظم پاکستان اور کردار ادا کرنے والے تمام افسران کا شکر گزار ہوں کہ 73سالوں کی امید کرتا ر پور کوریڈور کی صورت میں سامنے آئی ہے اور یہ مزید امیدیں لے کر آئی ہے جو امن و امان سے بھری ہوئی ہیں۔بابا گرو نانک کی نظر سے ساری نفرتیں ڈھیر ہو سکتی ہیں۔انہوںنے بھارتی حکومت کی جانب سے زیادہ خوشی کا اظہار نہ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس موقع پر ان باتوں میں نہیں پڑنا چاہتا لیکن یہ ضرور کہتا ہوں کہ مذہب کو سیاست کی عینک سے مت دیکھو۔ دنیا میں کوئی جگہ یا مذہب ہے جس میں کسی کو اپنے مذہب کا ماتھا ٹیکنے سے روکا جائے۔ کئی دہائیوں بعد ایک امیدپوری ہونے جارہی ہے اور کیوں رنگ میں بھنگ ڈالی جائے۔انہوںنے پاک بھارت کرکٹ میچز کے حوالے سے کہا کہ میں نوے فیصد لوگوں کی با ت کر رہا ہوں جو چاہتے ہیںکہ پاکستان اور بھارت میں فاصلے اور نفرتیں ختم ہوں۔ نصرت فتح علی خان، کپل دیو،عمران خان، وسیم اکرم تو جوڑنے والے ہیں ، فاصلے مٹانے اورپل بنانے والے ہیں اور ان کی دونوں ممالک میں عزت ہے۔ یہ اپنے فن سے جوڑتے ہیں ،میں عمران خان کا بچپن سے فین ہوں ، اسی طرح یہاح شاہ رخ خان اور سلمان خان کے فینز موجود ہیں۔انہوںنے بھارت میں ان پر کی جانے والی تنقید پر کہا کہ تنقید رنگ لے آئی ہے ، میں ذرہ ہوں ، میری کیا اوقات ہے ،میں بابا گرونانک کے پاﺅں کی دھول ہوں۔ انہوںنے کہا کہ کرتا ر پور کوریڈور امن کا راستہ ہے اور ابھی سب مرادیں پوری ہونی ہیں ، اس کے ذریعے بھائی چارے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور یقینا حالات سدھریں گے اور باڈر کھلیں گے ، دونوں ممالک کے درمیان تال میل بڑھنا ہے۔