یکم دسمبرسے موٹرسائیکل سوار 2 افرادکیلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار،ہائیکورٹ کا سائیڈمرر نہ لگانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاﺅن کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے یکم دسمبرسے موٹرسائیکل سوار 2 افرادکیلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قراردیدی،خلاف ورزی پر دونوں موٹرسائیکل سواروں کاچالان ہوگا،عدالت نے سائیڈ مرر نہ لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق کیس ہوئی،عدالت نے یکم دسمبرسے موٹرسائیکل سوار 2 افراد پر ہیلمٹ کی پابندی لازمی قراردیدی ،ہیلمٹ نہ پہننے پردونوں موٹرسائیکل سواروں کاچالان ہوگا۔سی ٹی اولاہورنے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر 2 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے،عدالت نے حکم دیا کہ سائیڈمررنہ لگانے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاﺅن کیاجائے،سی ٹی او نے یقین دہانی کرائی کہ یکم دسمبر سے ٹریفک قوانین پرمن وعن عمل کرایاجائےگا۔

10 منٹ میں سونے میں مدد دینے والا طریقہ

لاہور( ویب ڈیسک ) اکثر افراد کو رات کو سونے کے لیے لیٹنے کے بعد نیند نہ آنے کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے اور وہ کروٹیں بدلتے رہتے ہیں، تو اس کا آسان حل جان لیں۔بے خوابی دنیا بھر کا بڑا مسئلہ ہے جو کہ ایک تہائی بالغ مردوں و خواتین کو درپیش ہوتا ہے مگر درحقیقت سانس لینے کا ایک طریقہ اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔لوگوں کی نیند کے مسائل میں مدد فراہم کرنے والی دی سلیپ ڈاکٹر نامی ویب سائٹ نے یہ حل پیش کیا ہے جو کہ کافی آسان ہے اور اسے کرنے کے لیے کچھ زیادہ محنت کی ضرورت نہیں۔یہ تیکنیک بس سانس لینے، خارج کرنے اور گنتی گننے تک محدود ہے۔
طریقہ کار
اس طریقہ کار کو 4-6-7 تیکنیک کہا جاتا ہے۔اس مقصد کے لیے 4 سیکنڈ یا گنتی تک سانس لیں اور پھر 6 سیکنڈ کے لیے سانس روک لیں، اس کے بعد 7 گنتے ہوئے سانس خارج کریں۔اس تیکنیک کے ذریعے آپ 10 سے 20 منٹ کے اندر سونے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ویسے ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور جاگنے کا وقت روزانہ ایک ہونا چاہئے، کمرے کو تاریک رکھیں اور اسمارٹ فونز یا دیگر ڈیوائسز کو بستر سے دور رکھنا بے خوابی کی شکایت سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

”کیا دبئی ٹیسٹ نیوزی لینڈ کیلئے ختم ہو گیا؟“ روز ٹیلر نے صحافی کے اس سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ آپ ناچاہتے ہوئے بھی ان کی ہمت کی داد دیں گے

دبئی (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز روز ٹیلر نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ ابھی ختم نہیں ہوا، اچھا کھیل کر جیت تو نہیں سکتے لیکن مقابلہ ضرور کر سکتے ہیں۔روز ٹیلر نے دبئی ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 53 گیندوں پر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 6 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 49رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے یاسر شاہ کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کمال باﺅلنگ کی اور وہ بجا طور پرتعریف کے مستحق ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا نیوزی لینڈ کیلئے دبئی ٹیسٹ ختم ہو گیا ہے؟ تو انہوں نے کچھ توقف کے بعد جواب دیا کہ ”آپ ایسا سوچ سکتے ہیں،لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ابھی ہماری 8 وکٹیں باقی ہیں، ہم اچھا کھیل کر جیت تو نہیں سکتے البتہ مقابلہ ضرور کرسکتے ہیں۔“روز ٹیلر نے حارث سہیل اور بابراعظم کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ دونوں نے لاجواب کھیل پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ اچھا نہیں کھیلتے اور پہلی اننگز میں ہمارے ساتھ ایسا ہی ہوا، ہمارے بلے باز توقعات پر پورا نہیں اترے اور ہم 100 رنز کے ہندسے کو بھی عبور نہیں کر پائے۔

عامر خان نے ”سارے جہاں سے اچھا بننے سے معذرت کر لی ،اب اچھا کون بنا ہے+

(ویب ڈیسک ) بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے مصروفیت کے باعث فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی، جس کے بعد یہ پروجیکٹ اب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کریں گے۔رپورٹ کے مطابق عامر خان اس وقت فلم ’مہابھارت‘ کے پروجیکٹ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کرنے سے معذرت کرلی ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا یہی وجہ ہے کہ میں نے اس فلم کے لیے شاہ رخ خان کو فون کیا اور کہا کہ وہ ایک دفعہ اسکرپٹ ضرور پڑھیں، انہیں فلم کی کہانی پسند بھی آئی اور مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ اسے کرنے کے لیے راضی بھی ہوگئے‘۔ عامر خان نے فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی ناکامی پر معافی مانگ لی،’سارے جہاں سے اچھا‘ بائیوپک فلم ہے جو پہلے بھارتی خلائ باز راکیش شرما کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے، جس کی کہانی راجابلی نے لکھی ہے۔فلم آئندہ برس فروری میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر خان اور امیتابھ بچن کی میگا بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر ریلیز کے پہلے روز کمائی کا ریکارڈ بنایا تھا لیکن اس کے بعد فلم کوئی بڑا چھکا مارنے میں ناکام رہی۔

جام معشوق علی امریکا میں انتقال کرگئے

ہوسٹن (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جام معشوق علی امریکا کے شہر ہوسٹن میں انتقال کر گئے۔جام معشوق علی سابق وزیراعلیٰ سندھ جام صادق کے بیٹے ہیں اور ان کا تعلق سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ امریکا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے انتقال کی اطلاع پر متعدد سیاستدانوں نے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔جام معشوق علی کو 2015 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی امور کا مشیر مقرر کیا تھا جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔2017 میں اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی انہیں مشیر برائے وزیراعظم تعینات کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جام معشوق کو آبائی گاو¿ں جام نواز علی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اگلی بار بہترین ٹھگ بنوں گا اس بار معافی، عامر خان کی کھلی معافی

ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان نے اپنی رواں سال ریلیز ہوئی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ناکامی کی پوری ذمہ داری اپنے سر لے لی۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اپنے مداحوں سے فلم کی ناکامی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ اس سال اپنی فلم کے ساتھ شائقین کو محظوظ کرنے میں ناکام رہے۔خیال رہے کہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ رواں ماہ 8 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔اس فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے روز اب تک کی سب سے زیادہ پہلے دن کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ تو حاصل کیا تاہم بعدازاں منفی ریویوز اور شائقین کی برائی کے باعث فلم باکس آفس پر اچھی کمائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔اپنی فلم کی ناکامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ’میں اس فلم کی ناکامی کی پوری ذمہ داری اپنے اوپر لیتا ہوں، ہم نے اپنی پوری کوشش کی تھی، کچھ لوگوں کو فلم پسند آئی اور میں ان کا شکر گزار ہوں، خوشی ہوئی کہ انہیں فلم پسند آئی، لیکن زیادہ تر افراد کو فلم پسند نہیں آئی، تو یقیناً ہم سے کچھ غلطی ہوئی ہوگی‘۔اداکار نے مزید کہا کہ ’میں ان تمام ناظرین سے معافی مانگتا ہوں جو ہماری فلم دیکھنے آئے، کیوں کہ میں کوشش کرنے کے باوجود انہیں محظوظ نہیں کرپایا، مجھے ان لوگوں کے لیے بےحد برا لگا جو بہت سی امیدوں کے ساتھ تھیٹر آئے لیکن انہیں فلم پسند نہیں آئی‘۔عامر خان نے یہ بھی کہا کہ وہ کھل کر فلم کی ناکامی پر بات نہیں کریں گے کیوں کہ ان کی فلم ان کے لیے اولاد جیسی ہے اور کامیابی کی طرح اس کی ناکامی بھی ان کی ہی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے، واہگہ بارڈر پر پاکستان حکام نے ان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھارتی حکومت کی جانب سے کرتارپورراہداری کھولنے کی تقریب میں شرکت میں اجازت ملنے پر واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے، واہگہ بارڈر نے پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔سابق بھارتی کرکٹر گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کرینگے اور اس کے بعد مقامی ہوٹل میں کریں گے اور کل کرتارپور بارڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت کرینگے جس کا سنگ بنیاد وزیراعظم عمران خان رکھیں گے۔نوجوت سنگھ سدھو سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے بعد کل وطن واپس روانہ ہوں گے۔

غریب باپ کی 6سالہ بیٹی کا درندے ہمسایہ نے ایسا حال کیا کہ ہر آنکھ اشک بار ہو گئی

ظاہر پیر (ویب ڈیسک) موضع محمد خان میں 3 درندہ صفت افراد نے گھر میں رسی سے بندھی چھ سالہ ذہنی معذور بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ بچی کے والد اسماعیل کے مطابق اس کی بیوی وفات پاچکی ہے ، غربت کے باعث بچی کو گھر میں باندھ کر کام کرنے جاتا ہوں، حسب معمول کام پر گیا تو قریبی ہمسائے آصف اور فرید نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ بچی کو اکیلا پاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اطلاع پر پولیس نے بچی کو ہسپتال منتقل کیا اور نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔

درد دل رکھنے والے خبر لازمی پڑھیں، سروسز ہسپتال کا علاج سے انکار طالب علموں نے دوست کی جان بچانے کی ٹھان لی ،بڑی اپیل کر دی

لاہور (ویب ڈیسک )پنجاب یونیورسٹی کے نوجوان طالبعلم حمزہ کا بدھ کے روز ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اس کے دماغ پر چوٹ آئیں تاہم اب وہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہے اور وہ کومہ میں ہے ، ڈاکٹر ز کا کہناہے کہ اس کے علاج پر تقریب بیس لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آئے گا اور اس کیلئے حمز ہ کے دوستوں نے حمزہ کی زندگی بچانے کیلئے عوام سے عطیات کی اپیل کی ہے۔حمزہ کو علاج کیلئے عطیہ دینے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں 03244331232 جبکہ اگر آپ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے تو اس اکاوئنٹ میں IBAN NO: PK48 MUCB 0653 1387 2100 1013 پیسے جمع کروا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیس بک پر اویس نامی نوجوا ن نے ایک پیغام جاری کیا ہے جسے پڑھ کر کسی بھی دل رکھنے والے آدمی کیلئے ممکن نہیں کہ وہ آنسو نہ بہائے جبکہ حکومت اور اداروں کی بے حسی دیکھ کرتمام تر امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں تاہم ایسے میں اس نوجوان حمزہ کے دوستو ں نے ہمت نہیں ہاری اور دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے دوست کی زندگی بچانے کیلئے اپنی پوری جان لگا دی ہے۔اویس کا کہناتھا کہ میں حمزہ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور آپ اس کی جتنی مدد کر سکتے ہیں مہربانی کر کے ضرور کریں ، حمزہ نواز پنجاب یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ میٹلرجیکل اینڈ مٹریل انجینئرنگ کا طالب علم ہے تاہم بدھ کے روز اسے ٹکر مار کر کوئی پھینک گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا تاہم ہم اب بھی اس مجرم کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔اویس کا کہناتھا کہ ہمیں ریسکیو 1122 کی طرف سے کا ل موصول ہوئی اور انہیں حمزہ ایوب سٹیڈیم کے باہر سڑک پر پڑا ہوا ملا اور اسے وہ سروسز ہسپتال لے گئے اور جب وہ سروس ہسپتال پہنچ تو ڈاکٹرز نے حمزہ کا اعلاج کرنے سے انکار کر دیا ، حمزہ کا نچلا دھڑ بالکل محفوظ ہے جبکہ اس کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں ہیں اور یہاں تک کے اس کا چہرہ بھی پہنچاننا مشکل ہے۔ہم اسے لے کر جنرل ہسپتال چلے گئے جہاں ہمیں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا صرف دل کا م کر رہاہے جبکہ اس کا دماغ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے ، اسے اس وقت تک بیڈ پر رہنے دیں جب تک اس کی سانسیں چل رہی ہیں اور جب یہ رکیں گی تو اس کی میت لے جائیے گا“۔انہوں نے حمزہ کو وینٹی لیٹر تک نہیں لگایا ، مہربانی کر کے انہوں نے ہمیں ایک مینول پمپنگ وینٹی لیٹر دے دیا جسے ہم تقریبا 20 لوگ پمپ کر تے تھے تاکہ اپنے دوست کو زندہ رکھ سکیں۔جمعرات کے روز نیشنل ہسپتال نے اس کا اعلاج کرنے کی حامی بھر لی ہے تاہم ڈاکٹر نے کہاہے کہ اس کا زندہ بچنا مشکل ہے۔ تقریبا صبح چھ بجے اس کے دماغ کی سرجری کی گئی اور وہ اس دن سے کوما میں ہے ، لیکن اب ڈاکٹر نے اس کی ” ٹریچوسٹومی “ آپریشن کرنے کی تجویز دی ہے جو کہ کل کیا جائے گا۔حمزہ کا تعلق مڈل کلاس فیملی سے ہے اور اس کے اہل خانہ اس کے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔بدھ سے لے کر اتوار تک اس کے علاج معالجے کے تمام اخراجات امداد کے ذریعے برداشت کیے جارہے ہیں جو کہ ہم نے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مختلف طلبہ سے اکھٹی کی اور کچھ پیسے اپنے دوستوں اور ان کے اہل خانہ سے لیے۔ان دنوں میں ہم نے تقریبا پانچ لاکھ روپے خرچ کر دیئے ہیں اور ڈاکٹر کا کہناہے کہ حمزہ کو مزید تین ہفتے ہسپتال میں رکھنا ہوگا جس کا خرچ تقریبا بیس لاکھ روپے کے قریب آئے گا۔ہم سب طالبعلم ہیں اور ہمار ے لیے اتنی بڑی رقم جمع کرنا ناممکن ہے ، ہمیں اپنے دوست کی زندگی بچانے کیلئے آپ کے عطیات کی ضرورت ہے۔

سردیوں کی اعلیٰ سوغات جو مجبوری بن جائے آپ کی

لاہور (ویب ڈیسک ) موسم گرما میں متعدد پھل بازاروں میں ملتے ہیں، جن میں سے بیشتر ہی لوگوں کو پسند بھی ہوتے ہیں اور ایسا ہی ایک پھل خوبانی ہے۔مگر خوبانی ہر موسم میں خشک حالت میں بھی دستیاب ہوتی ہے اور وہ بھی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اگر اعتدال میں کھایا جائے۔خشک خوبانی کیلشیئم، پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن اے، آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے، جبکہ اس میں موجود فائبر بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ہر موسم میں دستیاب اس سوغات کے فائدے اسے استعمال کرنے پر مجبور کردیں گے۔
انیمیا سے نجات دلائے
خشک خوبانی آئرن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جو کہ انیمیا سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، جس سے جسم میں خون کی کمی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں موجود کاپر آئرن کو جذب کرتا ہے، اسی طرح روزانہ چند دانے خشک خوبانی کھانے سے ہیموگلوبن بننے میں مدد ملتی ہے۔
قبض سے نجات دلائے
خشک خوبانی میں پیکٹین نامی جز موجود ہوتا ہے جبکہ سیلولوس بھی ہوتا ہے جو کہ جلاب کش اثر رکھتا ہے جو کہ قبض سے نجات دلاتا ہے۔ سیلولوس حل نہ ہونے والے فائبر کی طرح کام کرتا ہے جبکہ پیکٹین قبض کے دوان جسم میں پانی کے لیول کو متوازن کرتا ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر کرے
خشک خوبنی کو کھانے سے قبل کھانا ہاضمہ حرکت میں لاتا ہے جس سے کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بخار کی شدت کم کرے
خشک خوبانی بخار کی شدت کم کرنے میں بھی مددگار ہے، اس سیال شکل بنائیں یا پانی میں شہد ملاکر اس میں ڈبو کر پی لیں۔ اس سے پیاس سے بھی ریلیف ملتی ہے۔

جلد کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند
خشک خوبانی کا جوس سورج کی شعاعوں سے ہونے والی جلن، چنبل وغیرہ کے علاج میں مدد دیتا ہے، یہ کیل مہاسوں کے ساتھ متعدد دیگر جلدی مسائل کو بھی حل کرتا ہے۔

دل کی دھڑکن کو معمول پر لائے
خشک خوبانی کا ایک بڑا فائدہ دل کی دھڑکن کو ریگولیٹ کرنا ہے، خشک خوبانی جسم کے لیے پوٹاشیم کے حصول کااچھا ذریعہ ہے، پوٹاشیم ایک منرل ہے جو کہ جسم میں سیال کے توازن کو ریگولیٹ کرتا ہے، جس سے مسلز فنکشنز ٹھیک کام کرتے ہیں اور دل کی دھڑکن ریگولیٹ ہوتی ہے۔

بینائی کو بہتر کرے
خشک خوبانی میں وٹامن اے موجود ہے جو کہ اچھی بینائی کے لیے ضروری جز ہے، وٹامن اے ایسا طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ ہے جو کہ جسم میں گردش کرنے والے فریڈ ریڈیکلز کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ خلیات اور ٹشوز کی صحت بہتر کرتا ہے۔ فری ریڈیکلز انسانی قرینے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قبض سے نجات دلانے والی 10 غذائیں

ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرے
خشک خوبنی میں کیلے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ پوٹاشیم موجود ہے جبکہ نمک نہ ہونے کے برابر، جو کہ اسے بلڈ پریشر صحت مند سطح میں رکھنے میں مدد دینے والی سوغات بناتی ہے۔

مسلز بنائے
پوٹاشیم میٹابولزم کو بہتر بنانے کے ساتھ ٹشوز کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ عمل مسلز بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس سوغات سے جسم میں ایسڈ کی سطح کو ریگولیٹ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جو کہ پروٹین کے جذب ہونے کا عمل بہتر کرتا ہے۔