ایس پی داوڑ کی شہادت، سیف سٹی کے کیمروں میں چہرے کلیئر کرنے کی صلاحیت ہی نہیں: شہریار آفریدی

لاہور (ویب ڈیسک )وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ اسلام آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لگائے گئے کیمروں میں کسی کا چہرہ یا نمبر پلیٹ کلیئر کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ، اس پر انکوائری ہونی چاہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ میں ایوان میں زیادہ دیر رک نہیں سکوں گا کیونکہ میں نے ایس پی طاہر داوڑ کی میت کو لینے کیلئے طور خم باڈر جانا ہے۔ان کا کہناتھا کہ یہ واقع تکلیف دہ ہے ، ایس پی طاہر خان پاکستان کا وہ غیر ت مند بیٹا ہے جس پر دو مرتبہ خود کش حملہ ہوا لیکن اس میں وہ محفوظ رہے ، ان کی جان کو بے حد خطرہ تھا جس کے باعث وہ سات سال تک کے پی کے سے دور رہے۔ طاہر خان کی 2017 میں ان کی فیملی بارہ کہو میں شفٹ ہوئی ، ان کے بھائی اور بھابھی کو شہید کر دیا گیا اور انہیں بھی مسلسل دھمکیاں ملتی رہیں۔طاہر داوڑ 26 اکتوبر کی شام کو ایک شادی میں شرکت کیلئے نکلے تھے جس کے بعد ان کے بھائی نے سات بجے تھانہ رمنا میں ان کی شکایت درج کروائی تھی لیکن ان کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 28 اکتو بر کو در ج کیا گیا۔ طاہر داوڑ کا اپنے اہل خانہ کو آخری پیغام یہ آیا تھا کہ میں بالکل محفوظ ہوں آپ پریشان نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لگائے گئے سیف سٹی کے کسی کیمرے میں یہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ نمبر پلیٹ یا پھر کسی شخص کے چہرے کو کلیئر کر سکے ، وفاقی دارلحکومت میں لگے 18 سو میں سے 600 سے زائد کیمرے ناکارہ اور خراب ہیں۔ان کا کہناتھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لگائے جانے والے کیمروں سے متعلق انکوائری ہونی چاہیے۔جس پر چیئرمین سینٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپ کی منسٹری ہے آپ کریں انکوائری۔ ایس پی کو جس وقت اغواءکیا گیاتو انہیں چند دن پنجاب میں رکھا گیا جس کے بعد انہیں میانوالی اور پھر بنوں لے کر گئے۔شہریار آفریدی کا کہناتھا کہ طاہر داوڑ کو شہید کرنے والوں کو ہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور جو مجرم ہیں چاہے وہ افغانستان میں ہوں یا پھر پاکستان میں انہیں مثال بنائیں گے۔

وہ دن دور نہیں جب طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان اصل عوامی نمائندے چلاسکتے ہیں:آصف زرداری

بدین(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناہے کہ وہ دن دور نہیں جب اور طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان صرف عوام کے اصل نمائندے چلاسکتے ہیں، آج اس لئے اردو میں تقریر کررہا ہوں تاکہ اسلام آباد بھی سنے، اسلام آباد کو سوچنا اور سمجھنا چاہیے کہ انسان کی ذات کی اصل قیمت ہے اور یہی عوام ملک کے اصل مالک ہیں، پاکستان اسی عوام نے بنایا آپ نے لڑ کر نہیں بنایا۔بدین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اور طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان صرف عوام کے اصل نمائندے چلاسکتے ہیں، آپ کے ہاتھوں سے بنائے ہوئے نمائندوں سے کام نہیں چلتا، انہوں نے تو خود کام نہیں کیا تو کیا پتا کیسے کام چلے گا، یہ کبھی دفتر میں نہیں بیٹھے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کھیل کر کرکٹر بن گیا، اس سے پاکستان کا لیڈر بننا مشکل ہے، چاہے اس کی جتنی مد دکریں، مجھے سمجھ آرہی ہے کون کون کہاں کہاں مدد کررہا ہے،کاش ہمارے دور میں بھی ایسی ہماری مدد ہوتی۔سابق صدر کاکہنا تھاکہ آج بھی ہمیں موقع دیا جائے تو سب سے بہتر ہماری حکومت رہے گی اور ہماری ہی حکومت سب سے بہتر تھی، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، آج کسی گاﺅں کے بچے کو بولیں تو وہ بھی بتادے گا ہمارے دور میں کیا بچت تھی اب کتنی ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ آج اس لیے اردو میں تقریر کررہا ہوں تاکہ اسلام آباد بھی سنے، اسلام آباد کو سوچنا اور سمجھنا چاہیے کہ انسان کی ذات کی اصل قیمت ہے اور یہی عوام ملک کے اصل مالک ہیں، پاکستان اسی عوام نے بنایا آپ نے لڑ کر نہیں بنایا۔ان کا کہنا تھاکہ سندھ اسمبلی نے ملک بنایا، سندھ کے حق پر ڈاکے ڈالنا چھوڑ دیں، ہم پورے پاکستان کے حق پر ڈاکا نہیں ڈالتے، ہم جو حق ہے اس سے زیادہ دیتے ہیں، یہ ہماری جنگ جاری رہے گی۔سابق صدر نے مزید کہاکہ دوستوں کو چاہیے بے وقوف بنانا چھوڑدیں، بدین کی بھی آڈٹ ہوگی، جنہوں نے بدین کے ساتھ حرام کیا انہیں حساب دینا پڑے گا۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بینک اکاﺅنٹس سے 36 کروڑ 58 روپے پنجاب حکومت کو منتقل

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بینک اکاﺅنٹس سے 36 کروڑ 58 روپے پنجاب حکومت کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔سابق وفاقی وزیر خزانہ کے اثاثہ جات کی ضبطگی کی اجازت کے بعد بینک اکاﺅنٹس سے رقم منتقل کی گئی جس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے اسحاق ڈار کی رقم منتقلی کے حوالے سے الائیڈ بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ، البراک بینک پاکستان لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ کو خطوط لکھے گئے۔ جس کے بعد بینکوں نے سی آر ڈی سی (7) 88 کی دفعہ کے تحت پے آرڈرز کے ذریعے رقم حکومت پنجاب کو منتقل کی۔بینک الفلاح نے بذریعہ پے آرڈر جی پی ایل 00021092 کے ذریعے 36 کروڑ 58 لاکھ 71 ہزار 964 روپے جب کہ پے آرڈر جی پی ایل 00021135 کے ذریعے دو ہزار 79 روپے حکومت پنجاب کو منتقل کیے گئے ہیں۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بینکوں کے پے آرڈرز کے حوالے سے محکمہ فنانس سے رائے طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اسحاق ڈار کے اکاﺅنٹس سے منتقل ہونے والی رقم کے پے آرڈر کس اکاﺅنٹ میں جمع کرائے جائیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات حکومت پنجاب کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے حکم پر عمل درآمد کے لیے حکومت پنجاب کو اثاثہ جات کی منتقلی کے حوالے سے لکھا تھا۔اسحاق ڈار کی گلبرگ لاہور والی کوٹھی کو پہلے ہی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اپنے تحویل میں لے چکی ہے۔

دبئی میں پراپرٹی ،علیمہ خان نے قیمتی جائیداد کا 50فیصد ایف بی آر کو دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دبئی میں پراپرٹی چھپانے کے جرم میں بھاری جرمانہ اور ٹیکس ادا کردیا۔نجی ٹی وی کیمطابق علیمہ خان نے دبئی کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کا 50فیصد ایف بی آر کو دے دیا ،انہوں نے یہ رقم 25فیصد ٹیکس اور 25فیصد جرمانے کی مد میں ادا کی۔علیمہ خان کو 25فیصد جرمانہ جائیدادیں چھپانے کے جرم میں کیا گیا۔علیمہ خان کے وکیل نے ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اس حوالے سے آگاہ بھی کردیا ہے۔واضح رہے کہ علیمہ خان نے ایف آئی اے لاہور کو تحریری جواب میں دبئی پراپرٹی خریدنے کے لیے ذرائع آمدن بتائے تھے۔تحریری جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دبئی کی پراپرٹی بیرون ملک بزنگ ڈیلنگ کے ذریعے خریدی تھی۔

چین کے معروف کارپوریٹ گرو ”لی دا پنگ” پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے سینئر ڈائر یکٹر مقرر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں برانڈ ویلیو کے لحاظ سے نمبرون فرنچائز پشاور زلمی مینجمنٹ میں ایک اور بڑے نام کا اضافہ ہو گیا ہے۔چین کے معروف کارپوریٹ گرو ’لی داپنگ‘ کو ٹیم کا سینئر ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے جو پاکستان میں بزنس اور کارپوریٹ کے حوالے سے بھی تجربہ رکھتے ہیں۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ”لی دا پنگ“ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے زلمی فیملی مزید مظبوط ہوئی ہے اور پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور سے قبل فرنچائز کی مینجمنٹ میں بہترین اضافہ ہیں۔

فوج کا جعلی کیپٹن گرفتار ،کتنی لڑکیوں کو چُونا لگایا ،دیکھئے خبر

کراچی (ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے فوج کا جعلی کیپٹن افسر کا روپ دھار کر ساٹھ سے زائد لڑکیوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے 25سالہ جنریٹر آپریٹر کو گرفتار کرکے سیکڑوں لڑکیوں کی تصاویر اور موبائل فون برآمد کرلئے ہیں، مقامی عدالت نے ملزم کو تین دن کے ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کردیا ہے.ڈپٹی ڈاریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل عبدالغفار کے مطابق ایف ا?ئی اے کو ایک لڑکی نےرابطہ کرکے بتایا کہ وہ خود کشی کررہی ہے مگر میرے مرنے کے بعد اس شخص کو مت چھوڑئے گا جس نے میری زندگی برباد کردی ہے اطلاع ملتے ہی انسپکٹر صدف اعظم نے لڑکی سے رابطہ کیا اور اس سے مدد کرنے کو کہا جس پر لڑکی تفصیلات بتائیں نشاندہی پر لڑکی کو تحفظ دیا گیا اور سب انسپکٹر عمران ، سب انسپیکٹر سہیل اور اے ایس آئی عباس پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر24گھنٹے نگرانی کی گئی اسی دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد ملزم ساجد کو گھیر کر کلفٹن تین تلوار کے قریب واقع گیسٹ ہاو?س کے پاس سے گرفتارکرلیا، ملزم کے موبائل فون سےکراچی کے مختلف علاقوں کی رہائشی 60لڑکیوں کی عریاں تصاویر اور پتے حاصل کرلئے تاہم ملزم کا شکار ہونے والی لڑکیوں نے کہا کہ وہ تفصیلات تو بتا سکتی ہیں مگر مقدمہ میں مدعی نہیں بننا چاہتی تاکہ بدنامی نہ ہو۔

پیسے دے کر ٹی وی دیکھو،قیدیوں کے لئے نیاحکمنامہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) جیلوں کے اندر مفت ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائدکرتے ہوئے 6ماہ کی یکمشت فیس وصول کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق پنجاب کی تقریباً 40جیلوں میں ٹی وی کی سہولت رکھنے والے قیدیوں سے اس سے قبل کسی قسم کے واجبات وصول نہیں کئے جا رہے تھے تاہم تازہ احکامات کی روشنی میں ایسے تمام قیدی جو ٹی وی کی سہولت اور اجازت رکھتے ہیں ان سے ایک ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ٹی وی فیس وصول کی جائے گی۔ احکامات کے مطابق کم از کم چھ ماہ کی ایڈوانس فیس وصول کی جائے گی جس کا ریکارڈ رسید کی شکل میں آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر میں ترتیب دیا جائے گا۔ جیل حکام کے مطابق ٹی وی استعمال کرنے والے قیدیوں کے ذمہ بجلی کے بلوں کی مد میں لاکھوں روپے واجب الادا ہیں جن کو اب نئی حکومت کے احکامات کی روشنی میں وصول کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کی تمام جیلیں بجلی کے واجبات کی مد میں مختلف تقسیم کار کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی نادہندہ ہیں۔ آئے روز اس حوالے سے جیلوں کے کنکشن منقطع کرنے کیلئے نوٹسز بھی جاری کئے جاتے ہیں اور بجلی منقطع کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے تاہم سکیورٹی رسک قرار دے کر جیلوں کی انتظامیہ منت سماجت کرکے بجلی کے کنکشن منقطع ہونے سے بچا لیتی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں۔سینیٹ کی 2 نشستوں کے لیے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کچھ تاخیر سے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔پولنگ کے دوران اپوزیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 173 ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں مسلم لیگ (ن) کے 166 اور پیپلزپارٹی کے 7 ووٹ کاسٹ ہوئے۔حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 179 اور اتحادی (ق) لیگ کے 10 ووٹ کاسٹ ہوئے۔(ن) لیگ کے سہیل شوکت بٹ اور پی ٹی آئی کے اویس دریشک بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال 184 اور سیمی ایزدی 183 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مد مقابل (ن) لیگ کے سعود مجید کو 176 اور سائرہ افضل کو 175 ووٹ ملے۔اس طرح پاکستان تحریک انصاف کے دونوں ارکان سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔یہ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو ناابل قرار دیا تھا۔

‘تنوشری نے ریسلر کے ذریعے حملہ کروایا، تاکہ ڈانس نہ کرسکوں‘

ممبئی (ویب ڈیسک)رواں ماہ 12 نومبر کو خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ کی اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کو ریسلنگ رنگ میں مقابلہ کرنے کے بجائے ڈانس کرنے پر ایک غیر ملکی خاتون نے بری طرح پیٹا۔غیر ملکی خاتون نے راکھی ساونت کو اس وقت اٹھا کر زمین پر پٹخا، جب کہ اداکارہ ریسلنگ رنگ میں ریسلر سے ڈانس کا مقابلہ کرنے کے لیے اتریں۔راکھی ساونت نے غیر ملکی ریسلر خاتون سے اس وقت ڈانس کا مقابلہ کرنا چاہا، جب ریسلر خاتون نے اپنی حریف کو شکست دینے کے بعد اعلان کیا کہ کیا کوئی عورت ان سے لڑنا چاہے گی۔ریسلر کے اعلان کے بعد راکھی ساونت ریسلنگ رنگ میں آئیں اور خاتون کو بولا کہ ریسلر تو نہیں تاہم وہ ڈانس کا مقابلہ کرنا چاہیں گی۔سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی ساونت ریسلنگ رنگ میں ریسلر کے سامنے ڈانس کر رہی ہیں، تاہم ویڈیو میں ریلسر خاتون کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم بعد ازاں راکھی ساونت ریسلر خاتون کو چڑاتی نظر ا?ئیں، جس پر غیر ملکی ریلسر نے انہیں اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور انہیں کمر میں شدید چوٹ لگی، جس وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اب اگرچہ راکھی ساونت کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے، تاہم انہوں نے ٹھیک ہوتے ہی اداکارہ تنوشری دتہ پر الزامات لگانا شروع کردیے۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی ریسلر’ربل‘ نے انہیں تنوشری دتہ کے کہنے پر اٹھا کر زمین پر پٹخا، تاکہ میں پھر کبھی ڈانس نہیں پاو¿ں۔راکھی ساونت نے ہندوستان کارڈ کھیلتے ہوئے بھارتی عوام کو اپیل کی کہ وہ ان کا ساتھ دیں اور برطانوی ریسلر کے خلاف آواز اٹھائیں۔علاوہ ازیں انہوں نے پنجابی نشریاتی ادارے ’پی ٹی سی پنجابی‘ کو انٹرویو میں بھی بتایا کہ غیر ملکی ریسلر ربل کو تنوشری دتہ نے انہیں مارنے کے لیے پیسے دیے۔راکھی ساونت نے دعویٰ کیا کہ انہیں تین ڈانس شوز میں شرکت کرنا تھی، تاہم انہیں کمر میں سخت درد ہے، جس وجہ سے وہ کھڑی بھی نہیں ہوسکتیں۔تاہم دوسری جانب راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر دیگر ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں انہیں بہتر صحت میں دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے ہسپتال سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تین افراد ان کے کمرے میں آتے ہیں، جن میں سے ایک شخص کو کچھ منتر اور دعائیں پڑھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منتر اور دعاو¿ں کے بعد راکھی ساونت کھڑی ہونے کے قابل ہوجاتی ہیں۔راکھی ساونت نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ انتہائی خوش دکھائی دیں اور انہوں نے نو بیاہتہ جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو شادی کی مبارک باد دی۔انہوں نے دوران علاج ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں بھارتی ریسلر گریٹ کھلی کو ان کی عیادت کرتےہوئے دکھایا گیا تھا۔خیال رہے کہ تنوشری دتہ اور راکھی ساونت پر پہلے ہی سرد جنگ جاری ہے۔کچھ دن قبل راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ لیزبین ہیں۔راکھی ساونت نے الزام عائد کیا تھا کہ تنوشری دتہ نے ان کا 12 سال قبل ریپ کیا تھا۔ان دونوں میں سرد جنگ اس وقت شروع ہوئی جب کہ تنوشری دتہ نے 26 ستمبر کو اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔راکھی ساونت نے نانا پاٹیکر کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنوشری دتہ جھوٹ بول رہی ہیں اور وہ جس دن کا ذکر کر رہی ہیں اس دن خود تنوشری دتہ نشے میں تھیں۔ایک دوسرے پر الزامات اور سرد جنگ کے باعث دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہرجانے کے دعوے بھی دائر کر رکھے ہیں۔

طاہر داوڑ کا قتل قابل مذمت ہے ،اس معاملے پر افغان حکومت کا رویہ سوالات کو جنم دیتا ہے:پاک فوج

راولپنڈی (ویب ڈیسک )خیبر پختونخواہ پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر پاک فوج نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے ،ہم نے بہادر پولیس افسر کو کھو دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طاہر داوڑ کا اغوا ،افغانستان منتقلی اور افغان حکومت کا رویہ بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کو 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جس کے بعد ان کی لاش منگل کو افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ایک دور دراز مقام سے ملی تھی۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں ایس پی طاہر داوڑ کے لاش افغانستان سے ملنے کی تصدیق کی تھی۔دفتر خارجہ نے میت کو افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفارتی عملے کے حوالے کرنے میں تاخیر پر جمعرات کو کابل حکومت سے احتجاج بھی کیا تھا۔