اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے خوشخبری سنا دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیریکٹر سروسز پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو نئے تصدیقی نظام سے منسلک کر دیا ہے۔پی ٹی اے نے موبائل فونز کی تصدیق کے لیے نیا نظام لاگو کر دیا ہے۔جس کے تحت تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ موبائل فونر کو سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے جو موبائل فون اب تک ایک بار استعمال ہو گیا سمجھیں وہ آئندہ بھی کام کرتا رہے گا۔ڈائیریکٹر سروسز پی ٹی اے طالب ڈوگر کا کہنا ہے کہ نئے تصدیقی نظام سے سیکورٹی خطرات میں کمی ہو گی اور چوری شدہ موبائل فونز کو ٹریس کرنا ممکن ہو گا۔سسٹم کے تحت موبائل فون میں موجود سم کارڈ کے مالک کے نام پر موبائل فون رجسٹرڈ ہو گا۔جن موبائل فونز میں سم کارڈ موجود ہیں انہیں بند نہیں کیا جائے گا۔جو موبائل فون اس وقت ایکٹو ہیں چاہے وہ تصدیق شدہ ہیں یا غیر تصدیق شدہ،انہیں بند نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے اس سے قبل کہا گیا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جعلی موبائل کا استعمال روکنے کا نظام فعال کر دیا۔آج کے بعد ایسی تمام نئی موبائل فون ڈوائیسز جن کے آئی ایم آئی بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں انہیں غیر تصدیق شدہ موبائل سمجھا جائے گا اور انہیں پاکستان میں بند کر دیا جائے گا اس لیے صارفین باہر سے موبائل فون منگوانے میں احتیاط برتیں۔آج سے اسمگل شدہ موبائل فونز بند کر دئیے جائیں گے۔اس سے قبل پی ٹی اے نے 20 اکتوبر کے بعد چوری شدہ موبائل فون بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا سینیٹ کی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نوٹس لیتے ہوئے موبائل فون بند نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پاکستانٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آج سے موبائل فون تصدیقی نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
