کراچی(ویب ڈیسک) پولیس نے گرفتار ملزم نسیم کی نشاندہی پر بہادرآباد کے ایک پارک سے غیر ملکی جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر کے مطابق پولیس نے نسیم عرف بلڈر کو ٹیپو سلطان روڈ پر مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر بہادرآباد میں ایک پارک پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران لانگ رینج کی روسی اسنائپر رائفل، سائلنسر لگی کلاشنکوف اور 4 پستول برآمد کرلیے گئے۔ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم نسیم ایم کیو ایم لندن کا سرگرم کارکن ہے اور 17 سال قبل بھی اسی ملزم سے 5 کلاشنکوف اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ملزم کو 2011 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاو¿ن سے گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں آئی تو این آر او کے ذریعے مقدمات ختم ہوئے اور وہ رہا ہوا۔ملزم نے جون 1998 میں اورنگی ٹاو¿ن میں ڈاکٹر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
