تازہ تر ین

مثالی پولیس 2 سال سے غریب طالبعلم کے قاتل پکڑنے میں ناکام ،” خبریں ہیلپ لائن “میں انکشاف

باڑہ ( شفیق افریدی سے) دوسال گزر گئے لیکن میرے قاتل کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیاجو بغیرکسی خوف کے علاقے میں پھررہاہے ضلع خیبر تحصیل باڑہ قبیلہ کمرخیل سے تعلق رکھنے والا طالب علم ابراہیم جوپرل ماڈ ل کالج پشاور میں 3rd کا طالب علم تھاابراہیم کے والدین کی دلی خواہیش تھی کہ ان بیٹا انجینئربنے جس کیلئے وہ خوب محنت کررہے تھے تاکہ اپنے والدین کی خواب پورا کیاجائے باڑہ میں حالت خراب ہونے کی وجہ سے رنگ روڈ پشتحرہ منتقل ہو کر رہنے لگے اور معمول کے مطابق اپنے کالج تے جاتے اپنے مستقبل بنانے کیلئے خوب محنت کررہے تھے ابراہیم افریدی نے ایسی سال شادی بھی کیا تھا جس کی وجہ ابراہیم کے گھر میں خوشی کا فضاءقائم تھا ابراہیم کے گھرمیں تو خوشی ائی تھی لیکن ابراہیم کے بہن کی رشتہ ان کا چچاذاد بھائی نور عالم کے ساتھ طے کیا تھالیکن وقت گزرنے کے ساتھ نورعالم نے ابراہیم کے بہن کے رشتے سے انکار کرکے کسی اور لڑکی سے شادی کرلیااور ابراہیم کے گھرانے کو پیغام بیج دیاکہ ان کی بہن کسی سے رشتہ نہیں کریگاجس پر ابراہیم نے اپنے بہن کی رشتہ طے کرنے کیلئے کسی اور گھرانے سے بات شروع کیاجس پر نورعالم نے کالج جاتے ہوئے ابراہیم کو پشتحرہ نزد سرحد یونیورسٹی 16/02/2017 کوفائر کرکے قتل کردیاجس کی موت کی خبرعلاقے میں جنگل کی اگ کی طرح پھیل گئی اور ابراہیم کے خوشی بھری گھر میں ماتم بن گیاابراہیم نے پانچ بہن اور دو چھوٹے بھا ئی چھوڑ کر دنیا فانی سے رحصت کرگئے جس کے بعد مقتول ابراہیم کے بھائی محمد امین نے تھانہ پشتحرہ میں نورعالم کے خلاف ایف ائی ار درج کردیا لیکن نورعالم موقع سے فرار ہوکرروپوش ہوگیاجو کہ بعد میںنورعالم علاقہ غیرخیبرایجنسی چلا گیا اور ابراہیم کوقتل کرنے والا ملزم نورعالم بغیر کسی خوف کے علاقے میں آزاد گھوم پھر رہا ہے ان کے بھائی محمد امین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پشتحرہ تھانہ اور علاقہ غیرمیں پولیٹیکل انتظامیہ کے سامنے اپنا فریاد کیاکہ میرے بھائی کے قاتل کوگرفتار کیاجائے لیکن کوئی ہمارا فریاد نہیں سن رہا ہے جوکہ میرے بھائی ابراہیم کو ملزم نور عالم نے16 فروری 2017 کو پشتحرہ میں قتل کیا گیا اور بعد میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد بعدالت نے تھانہ پشتحرہ اور پولیٹیکل انتظامیہ کو ملزم کی وارنٹ گرفتاری جاری کیا لیکن آج تک ملزم نورعالم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی اور ملزم بغیر کسی خوف اکاخیل زاوا میں گھوم پھر رہا ہے مقتول ابراہیم کے بھائی محمد امین نے کہا کہ ابراہیم کے موت کے 15 دن بعد ان کا بیٹااسمعیل پیدا ہوا جو اب ان کاعمرایک سال ہوچکا ہے ان کا ایک سالہ بیٹا اسمعیل جو ہمارے بھائی ابراہیم کے موت کے بعد پیدا ہوگیا ہے گھر میں اسمعیل کے غم کو روزانہ تازہ کررہے ہیںاور اسمعیل رونا ہمیں اپنے شہید بھائی ابراہیم کی یاد تمام گھروالوں کورولاتے ہیں اور ان کے قاتل نور عالم علاقے میں آزاد پھر رہا ہے ان کے لواحقین نے وفاقی حکومت سے ملزم نور عالم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ان کے بھائی محمد امین کاکہناہے کہ بااثر ملزم کے خلاف کاروائی اور ان کے گرفتاری نہ کرنے والوں کے خلاف اعلی حکام نوٹس لے تاکہ ہمیں اپنے بے گناہ شہیدبھائی ابراہیم کے قتل کا انصاف مل جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain