سرگودھا(نمائندہ خبریں) جعلی عامل کے کہنے پر سنگدل باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کا گلا کاٹ دیا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں بچی دم توڑگئی تو پولیس نے تحقیقات کے بعد دونوں بھائیوں اور دو خواتین کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں ، ماں کی مدعیت میں 6نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اعظم پارک کے رہائشی مطاہر رسول نے جعلی عامل کے کہنے پر اپنی معصوم بچی سویرا کو جسم اور بازوں پر کٹ لگائے تو بیوی اپنی بچی کو لیکر میکے چلی گئی جہاں سے مطاہر رسول زبردستی اس بچی کو واپس لے آیااوربیوی سندس بی بی کو طلاق دیدی تھی جس میں خاتون سندس بی بی نے بچی کو بھی زبردستی باپ کو دیدیا گیا ۔ آج سویرا کو اس کا والد اور چچا مبشر رسول تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر طبی امداد ملنے کے باوجود بچی جاں بحق ہو گئی اس دوران دیگر اہلخانہ بھی پہنچ تو بچی کے جاں بحق ہونے پر اسے اٹھا کر غائب ہونے کی کوشش کی تو ہسپتال میں موجود پولیس کے خصوصی کاونٹر پر موجود اہلکاروں نے انہیں پکڑ لیا اور چھان بین شروع کی تو انکشاف ہوا کہ بچی کا تیز دھار آلہ سےگلا کاٹا گیا جس پر پولیس تھانہ اربن ایریا کو طلب کر لیا گیا ابدتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے دولت حاصل کرنے کے لیے جعلی عامل کے کہنے اپنی ڈیڑھ سالہ سویرہ کی بلی چڑھا دیا ہے جس پر پولیس نے واقعہ میں ملوث بچی کے والد مطاہر رسول ، چچا مبشر رسول اور دو خواتین کو حراست میں لے لیا سویرا کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاﺅس پہچا دیا گیا جہاں پر اس کا پوسٹمارٹم جاری ہے دوسری طرف تھانہ اربن ایریا نے چاروں گرفتار ملزمان اور بچی کی ماں کو بھی مزید تشویش کے لیے طلب کر لیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان ابھی تک جعلی عامل کے متعلق کچھ بتانے سے گریزاں ہیں پولیس نے بچی کی والدہ سندس کی درخواست پر ملزمان کے خلاف پر کرووائی شروع کر دی گئی پولیس نے چھ نامزد باپ مطاہر رسول ، مبشر رسول ، منظر رسول، ابوبکر رسول ، زاہدہ بی بی اوردادی سائرہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق جعلی عامل کی کہانی جھوٹی اور ملزمان کی طرف سے من گھڑت ہے۔ جبکہ سویرا کی والدہ سندس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پیروں اور عاملوں کے کہنے پر اس کے جسم پر کٹ لگائے گئے آج گلا بھی کسی عامل یا کسی عمل کے لیے کاٹا گیا ہے ۔





































