تازہ تر ین

گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے کا کام شروع

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کے انتخابی وعدے پر عملدر آ مد شروع کر تے ہو ئے گورنر ہاﺅس پنجاب کی دیواریں گرانے کا عمل شروع کردیا گیا۔ الحمرا کے سامنے مال روڈ پر دیواروں سے جنگلے اتار ے گئے، گورنر ہاﺅس کی دیواریں مسمار کرکے اس کی جگہ 6کروڑ روپے کی لا گت سے جنگلہ لگایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ گورنر ہاﺅس کی دیواریں 48سے 72گھنٹوں میں مسمار کردیا جائے گا۔ دیواریں مسمار کرنے کے بعد سیکیورٹی صورتحال کی بنا پر عارضی طور پر قناعتیں لگا دی جائیں گی۔ باقی جو دیواریں ہیں وہ بحال رہیں گی لیکن مال روڈ کی طرف سے دیوار کو گرایا جائے گا۔ 58ملین کی لاگت سے جنگلہ لگایا جائے گا۔6کروڑ روپے کے اخراجات دیوار کو گرانے اور اس کے گرد جنگلہ لگانے پر آئیں گے۔گورنر ہاﺅس لاہور کی دیواریں گرانے کے معاملے پر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں قانونی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب چیئرمین قومی ورثہ کمیشن شفقت محمود کا کہنا ہے کہ گورنر ہاﺅس لاہور میں آرٹ گیلری اور بوٹینیکل گارڈن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کئے تھے کہ گورنر ہاﺅس لاہور کی بیرونی دیواریں گرا دی جائیں۔ اس حوالے سے قانون معاملات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین قومی ورثہ کمیشن شفقت محمود نے کہا ہے کہ گورنر ہاﺅس لاہور کی دیوار کی جگہ خوبصورت آہنی جنگلہ لگایاجائے گا، عمارت کو قطعی طور پر نہیں گرایا جارہا، گورنرہاﺅس لاہورمیں میوزیم بھی قائم کیاجا رہا ہے ۔نتھیا گلی گورنر ہاوس کے حوالے سے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نتھیاگلی گورنر ہاﺅس کو ہوٹل میں تبدیل کیا جا رہا ہے، کراچی اور پشاورکے گورنرہاﺅسز میں بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain