کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا ۔ انہوں نے لکھا میرا سیاسی سفر ختم ہوگیا، میں پاکستان کے لیے دعا گو ہوں اور جتنا ہوسکے ملک کی خدمت کرنے کی خواہشمند ہوں۔ تاہم انہوں نے سیاست چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی۔واضح رہے کہ فوزیہ قصوری کا شمار پاکستان تحریک انصاف کی بانی رہنماں میں ہوتا ہے تاہم رواں برس الیکشن سے قبل انہوں نے پی ٹی آئی کی رکنیت سے استعفی دے کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔





































