تازہ تر ین

وزیراعظم یو اے ای کے طرز حکمرانی کی مثالیں دینے لگے

اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم عمران خان نے یو اے ای کے47 ویں قومی دن پر اپنے پیغام میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر کہا کہ 47 سال میں یواے ای ترقی اور بہتر طرز حکمرانی کی مثال ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، دو طرفہ تعلقات اسٹرٹیجک معاشی شراکت داری میں بدل چکے ہیں۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی خوشحالی دوراندیش قیادت کا نتیجہ ہے، وزیراعظم نے یواے ای کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain