تازہ تر ین

وہی ہوا جس کاڈر تھا ۔۔۔ آج سے موٹر سائیکل پر بیٹھی پچھلی سواری کیلئے بھی ہیلمٹ لازمی خواتین کو بھی معافی نہیں ملیگی

لاہور(ویب ڈیسک) شہر میں آج سے موٹر سائیکل سواردونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی ہو گا جبکہ خواتین کوبھی استثنیٰ نہیں ہوگا،مال روڈ پر ہیوی بائیک لیڈی وارڈنز بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرادیں تو جماعت اسلامی ’امریکہ مردہ باد ‘ کہاں لکھے گی“ اس سوال کے جواب میں اینکر پرسن نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی ہنس ہنس کر بے حال ہوجائیں گے چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سوار فرنٹ اور سیکنڈ سیٹر کےلئے ہیلمٹ لازمی ہے، موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ئ کے تحت کوئی بھی فرد بغیر ہیلمٹ نہ موٹرسائیکل چلا سکتا ہے اور نہ ہی بغیر ہیلمٹ پیچھے بیٹھ سکتا ہے۔ عدالتی احکامات کی من و عن پاسداری کو یقینی بنانے کےلئے آج سے پیچھے بیٹھنے والے کےخلاف بھی سخت کریک ڈاﺅن کیا جائیگا اور کوئی خاتون بغیر ہیلمٹ اس پابندی سے مستثنیٰ نہیں ہوگی، موٹرسائیکل چلانی یا پیچھے بیٹھنا ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔کریک ڈاﺅن کےلئے مال روڈ پر ہیوی بائیک لیڈی وارڈنز بھی تعینات کر دی گئی ہیں، جو بغیر ہیلمٹ پیچھے بیٹھی خواتین کو چالان ٹکٹ جاری کریں گی، چالان ٹکٹ فرنٹ رائیڈر کو ہی جاری کیا جائیگا۔ لین لائن،سٹاپ لائن اور سائیڈ ویو مررز نہ لگانے والوں کو بھی چالان ٹکٹ جاری ہو ں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain