تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے سے روک دیا

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہاو¿س پنجاب کی دیواریں گرانے پر تاحکم ثانی حکم امتناع جاری کردیا، ساتھ ہی وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس مامون الرشید شیخ نے گورنر ہاﺅس پنجاب کی دیواریں گرانے کے خلاف خواجہ محسن عباس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔سماعت کے آغاز پر جسٹس مامون الرشید نے استفسار کیا کہ کیا گورنر ہاو¿س کی دیواریں گرادی ہیں؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ دیواریں گرانے کا کام شروع ہوچکا ہے، یہ گورنر ہاو¿س ایک صدی سے بھی پرانا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دیواریں گرانے کے لیے کابینہ سے اجازت بھی نہیں لی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس طرح کے کام کے لیے اخبار میں اشتہار دینا ضروری ہے۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ گونر ہاو¿س کی عمارت کو مسمار نہیں کیا جارہا، صرف دیواروں کی بات ہوئی ہے، جس پر جسٹس مامون الرشید نے کہا کہ میں یہی پیدا ہوا ہوں میں جب سے دیکھ رہا ہوں یہ دیوار موجود ہے۔اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ یہ گورنر ہاو¿س کس کے کنٹرول میں آتا ہے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گورنر ہاو¿س گرانے کا حکم دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاو¿س کی عمارت ثقافتی ورثہ کی حامل ہے، اسے گرانے سے عوام کے پیسے کا ضیاع ہوگا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ گورنر ہاو¿س پنجاب کی دیواریں گرانے کا اقدام کالعدم قرار دے اور اس پر حکم امتناع جاری کرے۔بعد ازاں عدالت نے گورنر ہاو¿س کی دیواریں گرانے پر حکم امتناع جاری کردیا، ساتھ ہی یہ حکم دیا کہ ایک اینٹ بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلنی چاہیے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر دیواریں گرائی گئیں تو سب جیل میں ہوں گے، عدالتی فیصلے کے خلاف کچھ ہوا تو عدالت کسی کو نہیں چھوڑے گی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قائم گورنر ہاو¿س کی دیواریں گرانے کا حکم دیا تھا۔گورنر ہاو¿س کی دیواریں گرانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم اور گورنر ہاو¿س کو عوامی مقامات میں تبدیل کرنے کا عہد کیا تھا۔وزیر اعظم کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے گورنر ہاو¿س کی دیواریں گرانے کا حکم دیے جانے سے متعلق تصدیق کی تھی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاو¿س کی دیواریں گرانے کا کام آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain