اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کیکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے استعفی دیا اور نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ کے استعفے کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے اڑا رہے ہیں۔ترجمان نے اسد عمر کی وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داو¿د یا کسی اور سے بھی جھگڑے کی تردید کی اور کہا کہ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے اور بحث ہوتی رہتی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بھی وزیر خزانہ نے کسی قسم کے اختلافات کی تردید کردی۔
