تازہ تر ین

سنگدل والدین کا معذور نو عمر بچی کیساتھ سفاکانہ اقدام ،ویرانے میں پھینک دیا،کتُوں نے کیا حال کر دیا؟دیکھئے خبر

ملتان(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں سگی ماں اور سوتیلے والد کی جانب سے ویرانے میں پھینکی گئی 5 سالہ معذور بچی پر کتوں نے حملہ کر دیا۔یہ واقعہ ملتان کی تحصیل شجاع آباد کی بستی مٹھو میں پیش آیا، جہاں 5 سالہ جسمانی معذور بچی کرن کو اس کی سگی والدہ اور سوتیلا باپ درختوں کے جھنڈ میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے، جہاں بچی کو کتوں نے کاٹ لیا۔اہل علاقہ نے بچی کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، جس نے بچی کی نانی کو تلاش کیا۔بچی کی نانی کا موقف ہے کہ ان کی بیٹی نے غربت اور شوہر کے سوتیلی بیٹی پر تشدد سے تنگ آکر اسے ویرانے میں پھینکا ہوگا۔واقعے کے بعد سے دونوں میاں بیوی فرار ہیں۔دوسری جانب تھانہ صدر شجاع آباد نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain