تازہ تر ین

وزیر اعظم دباو¿ کا سامنا کرنے ،چیلنجز سے نمٹنا جانتے ہیں:افتخار چوہدری ، موجودہ حکومت کی سمت بالکل درست ہے، فوج بھی انکے ساتھ ہیں: میاں افضل ، ہیلمٹ کے میعارپر توجہ دینا ہوگی، حادثات سڑکوں پر گڑھوں کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں:ناصر اقبال ، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، قبضہ مافیا کیخلاف تمام ادارے ایک پیج پر ہیں: ناصر قریشی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار انجینئر افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان دباﺅ کا سامنا کرنے اور چیلنجز سے نمٹنا جانتے ہیں انکا حوصلہ بلند ہے۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم پر اعتماد کرتے ہیں۔امریکہ کی پالیسی پنٹاگون بناتا ہے۔امریکہ چاہتا ہے افغانستان سے نکلتے نکلتے پاکستان کو پھر افغان مسئلے میں پھنسا دیں۔عدالتیں جو بھی فیصلے کریں ان کا احترام ہونا چاہئے۔ہیلمٹ اپنی جگہ ضروری لیکن پہلے پبلک کو شعور بھی دیا جائے۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت کی نیت پر کسی کو شک نہیں۔حکومت کو مخالفین اور چکر بازوںسے نمٹنے کے لئے وقت چاہئے۔ کالم نگار ناصر اقبال نے کہا کہ عمران خان کی زندگی سرپرائز سے بھرپور ہیں عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں جو ان کی طاقت ہے۔ قبل از وقت الیکشن کے امکان کی بات کر کے عمران خان نے ثابت کر دیا وہ اقتدا ر پرست نہیں۔ان کے اس بیان سے سب کو پتہ چل گیا عمران خان ایماندار شخض ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کے معیار کی جانب بھی توجہ دینا ہو گی۔حادثات سڑکوں پر پڑے گڑھوں کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں ان کی جانب توجہ نہیں دی گئی۔ کالم نگار میاں افضل نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سمت بالکل درست ہے فوج بھی حکومت کے ساتھ ہے عدلیہ بھی ایک پیج پر ہے یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے۔حکومت لوٹی گئی دولت واپس لانے کےلئے پرعزم ہے جو مثبت اقدام ہے عمران خان کی نیت پر کسی کو شک نہیں۔قوم کو ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔امریکہ کو معلوم ہے پاکستان کے بغیر وہ افغانستان سے نہیں نکل سکتا۔امریکہ کا ماضی گواہ ہے اس نے کبھی وفا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے ہیلمٹ پر پبلک کو تحفظات ہیں۔ کالم نگارناصر قریشی نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں قانون سب کے لئے برابر ہو قبضہ مافیا کے خلاف تمام ادارے ایک پیج پر نظر آتے ہیں۔عوام کو یقین ہے اب چور لٹیرے پکڑے جائیں گے۔ماضی میں کبھی کسی نے امریکہ کو دو ٹوک جواب نہیں دیا ماضی کے حکمرانوں میں اور وزیراعظم عمران خان میں بہت فرق ہے عمران خان قوم کے ساتھ مخلص ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain