تازہ تر ین

بلاول کے آج سے ملک گیر دورے

کراچی(اے این این) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے (آج) منگل سے ملک گیر دوروں کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وہ اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی کے بعد نوڈیرو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں وہ چار دن قیام کے بعد پشاور روانہ ہوں گے، بلاول ہاس سے جاری شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو نو سے گیارہ دسمبر تک پشاور میں قیام کریں گے اور پیپلز پارٹی رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے۔بلاول بھٹو دورہ پشاور کے بعد واپس اسلام آباد پہنچیں گے اور اسلام آباد میں قیام کے بعد لاہور کا دورہ کریں گے، پی پی چیئرمین دورہ لاہور کے بعد واپس کراچی پہنچیں گے۔پی پی ذرائع کے مطابق بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی 26 دسمبر کو نوڈیرو روانہ ہوں گے جہاں وہ 27 دسمبر کو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی برسی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو سے آج پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ ،چوہدری منظور اور وزیر اعلی سندھ ملاقاتیں کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain