تازہ تر ین

فلیگ شپ ریفرنس: نوازشریف بیان قلمبند کرانے کیلئے کل طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت کے جج نے نوازشریف کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بیان قلمبند کرانے کے لیے کل طلب کرلیا۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کی جس میں نیب پراسیکیوٹر واثق ملک گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کرچکے اور آج سے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل کا آغاز کیا۔وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کا کیس ہے کہ نواز شریف نے بے نامی کے طور پر جائیدادیں بنائیں تاہم بے نامی ٹرانزیکشن سے متعلق استغاثہ کوئی ثبوت نہیں لاسکا۔خواجہ حارث نے کہا بیٹے نے ہل میٹل کی رقوم نواز شریف کو بھیجیں، صرف اس رقم سے بے نامی کے تمام اجزائ پورے نہیں ہوتے، العزیزیہ سےکوئی رقوم نوازشریف کو نہیں بھیجی گئیں اور ان کا پہلے دن سے ایک ہی موقف رہا ہے۔وکیل صفائی نے کہا ہل میٹل کی رقوم سے متعلق جے آئی ٹی نے کوئی تحقیقات نہیں کیں، نوازشریف کو بے نامی مالک کہہ دیا گیا لیکن کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔خواجہ حارث نے کہا کہ العزیزیہ اسٹیل مل کے قیام کے وقت نواز شریف کے پاس عوامی عہدہ نہیں تھا اور جو جائیداد ان کی ہے ہی نہیں وہ اس کی وضاحت کیوں دیتے جب کہ استغاثہ فرد جرم میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرسکا۔نواز شریف کے وکیل نے کہا جرم میں معاونت یا مشورے میں ایک ہی کیس میں سزا ہوئی، وہ بھٹو کی سزائے موت تھی، یہ استغاثہ کو ثابت کرنا تھا کہ نواز شریف نے کیسے العزیزیہ کے قیام میں معاونت کی۔وکیل صفائی نے کہا مریم نواز کو بھیجی گئی رقوم کا ذکر کیا گیا، وہ ریفرنس میں ملزمہ نامزد نہیں۔دلائل کے دوران خواجہ حارث نے مو¿قف اختیار کیا کہ استغاثہ کی جانب سے کہا گیا کہ گلف اسٹیل ملز کا معاہدہ جعلی نکلا، نواز شریف نے کبھی بھی گلف اسٹیل ملز کی فروخت پر انحصار نہیں کیا اور ان کے پاس تو گلف اسٹیل کی کوئی براہ راست معلومات ہی نہیں تھیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ جے آئی ٹی نے خود لکھا گلف اسٹیل سے متعلق نواز شریف نے سنی سنائی باتیں کہیں، قطری خطوط کے بارے میں کہا گیا ان کی کوئی حقیقت نہیں، نواز شریف نے خود تو کبھی قطری خطوط پر انحصار نہیں کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain