تازہ تر ین

سپریم کورٹ: ماڈل ٹاؤن کیس کل سماعت کیلئے مقرر، نوازشریف سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیس کی سماعت کل ہوگی۔سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا جو کل دوپہر 12 بجے سماعت کرے گا۔عدالت نے سماعت کے سلسلے میں نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سعد رفیق کو نوٹس جاری کردیئے۔اس کے علاوہ چوہدری نثار، پرویز رشید، خواجہ آصف، عابد شیر علی، راناثناءاللہ، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔واضح رہےکہ سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی گزشتہ سماعت پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری عدالت میں پیش ہوئے تھے اور کیس کی نئے جے ا?ئی ٹی بنانے کی استدعا کی تھی۔سماعت کے بعد عدالت نے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔لارجر بینچ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت 5 جج صاحبان شامل ہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لارجر بینچ میں دیگر صوبوں کی نمائندگی بھی ہوگی، جو 5 دسمبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain