تازہ تر ین

نواز شریف کی جے آئی ٹی نہ بنانے کی استدعا قبل ازوقت ہے: راشدہ قریشی ، اگر کسی نے کرپشن نہیں کی تو اسے جے آئی ٹی سے پریشان ہونیکی ضرورت نہیں: میاں افضل ، حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کو بے گھر نہ کرے بلکہ ان کو گھر دے: ضمیر آفاقی ، شوگر مافیا کےخلاف کارروائی ضروری ، برآمدات کی جانب توجہ دینا ہوگی: ناصر قریشی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار راشدہ قریشی نے کہا ہے کہ کراچی کے میئر وسیم اختر نے سندھ حکومت کی پالیسیوں کو آگے چلنا ہے۔ قبضہ مافیا کے حوالے سے ان کی اپنی رائے اور سوچ ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اپنا گھر خود ہی صاف رکھنا ہے۔ ناجائز تجاوزات ختم ہونی چاہئے۔ قبضہ گروپوں کے پاس بہت طریقے ہیں یہ ایک منظم مافیا ہے۔ کاشتکار کی حالت اس لئے خراب رہتی ہے ایک مافیا خیرہ اندوزی کر کے اس کا حق مارتا ہے۔ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود زرمبادلہ نہیں کما پاتا۔ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جے آئی ٹی نہ بنانے کی استدعا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینا کوئی اتنا سود مند ثابت نہیں ہوا۔ کالم نگار میاں افضل نے کہا تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتفریق ہونا چاہئے۔ کراچی میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے قانون پرعملدرآمد ہونا چاہئے۔ سرکاری اراضی ریاست کی ملکیت ہے۔ جن لوگوں کی شوگر ملز ہیں وہ کسانوں سے اونے پونے گنا خرید ر ہے ہیں۔ سہولتیں نہ ہونے سے کاشتکار مجبور ہے جس کا فائدہ مڈل مین اٹھاتا ہے۔ میرے خیال میں کسانوں کو سہولیات دی جائیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے کرپشن نہیں کی تو اسے جے آئی ٹی پر پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کو بے گھر نہ کرے بلکہ ان کو گھر دے۔ جن کے گھر گرائے گئے انہیں متبادل گھر دیا جائے۔ کسی سے زیادتی نہیں ہونی چاہئے۔ چار دن کے نوٹس پر گھر گرائے جارہے ہیں۔ معیشت بہتری کی جانب نہیں جا رہی لیکن اسد عمر کہتے ہیں معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ کسانوں کو بھی سہولتیں نہیں مل رہی۔ باہر سے کوئی سرمایہ کاری نہیں آ رہی صرف باتیں کی جا رہی ہیں۔ لیپ ٹاپ سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ کالم نگار ناصر قریشی نے کہا کہ اس میں شک نہیں اگر حکومت کی زمین ہے تو واگزار ہونی چاہئے بلاشبہ آپریشن بلاتفریق چل رہا ہے اس کے باوجود غریب متاثر ہو رہا ہے۔ ووٹ لینے بھی انہی لوگوں کے پاس جانا ہے۔ سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہے۔ برآمدات کی جانب توجہ دینا ہوگی۔ شوگر مافیا کے خلاف فوری کارروئی ضروری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain