تازہ تر ین

16 سالہ لڑکی کا گھر میں پراسرارقتل ، غیرت کے نام پر مارنے ، زیادتی کا بھی شبہ ، ” خبریں ہیلپ لائن “میں انکشاف

لاہور (خصوصی ر پو رٹر ) فیکٹر ی ایریا کے علاقہ میں 16 سالہ دوشیزہ کو گھر میں پراسرار طور پر قتل کردیا گیا۔پو لیس نے لا ش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ مین منتقل کر کے مقتو لہ کے با پ کی مد عیت میں مقد مہ در ج کر کے تفتےش شروع کردی ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ لڑ کی کو غیرت کے نا م پر قتل کیا ہے جبکہ زیا دتی کے پہلو ں پر بھی تفتےش کی جا ر ہی ہے اصل حقائق پوسٹ ما رٹم ر پو رٹ کے بعد واضح ہو جا ئےں گے ۔ بتا ےا گےا ہے کہ فیکٹر ی ایریا کے علاقہ پنجا ب سوسائٹی کی ر ہا ئشی 16سالہ ستارہ یسین ٰ جوغیر شادی شدہ ہے4 بھائی اور ایک بہن تھی۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز ستارہ کے بھائی اور والد گھر سے صبح 8بجے کام پرگئے ہوئے تھے۔ کہ مقتولہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے،پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتےش کا آغاز کردیا ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ ما رٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑ کی کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ہے ۔ جبکہ اہل علاقہ سے تفتےش کر نے پر معلوم ہوااسکے بھا ئی کردار پر شک کرتے تھے ، گزشتہ روز صبح ایک خاتون اور ایک مرد گھر میںگھسے اور قتل کردیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقع سے قبل ستارہ کے چاروں بھائی گھر پر موجود نہ تھے۔اوایک بھا ئی ستارہ کا موبا ئل بھی ساتھ لے گیا تھا ۔ پو لیس نے لڑ کی والد کی مد عیت میں ایف آئی ار در ج کر لی ہے اور تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزم کی شناخت کر کے تحویل میں لے لیا جائے گا۔پو لیس کا کہنا ہے کہ مقتو لہ کا والدہ کا انتقال تقر ےباً6ما ہ قبل ہوا قبل ہوا تھا ۔۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain