تازہ تر ین

شاہ عالمی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ، مزاحمت پر تاجروں کیخلاف مقدمات ، علاقہ میدان جنگ بنا رہا

لاہور(خبر نگار) ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے شاہ عالم مارکیٹ میں برآمدوں میں بنی ہوئی 350دکانوں کو مسمار کر دیا ہے جبکہ50سے زائد سرکار کی جگہ پر بنی ہوئی دکانوں کو بھی بھاری مشینری سے مسمار کر کے جگہ کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔ شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن کر کے خالی کروائی گئی جگہ کی مالیت3ارب سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ چند روز قبل ماڈل روڈ قرار دیئے روڈز پر بھی تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ایم سی ایل کی انفورسمنٹ ٹیموں نے بھر پور کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے اور 16دکانوں کو سامان دکان کی حدود سے باہر رکھنے پر سیل کر دیا ہے جبکہ54 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرو ا دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے دو روز قبل شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے آپریشن کا آغاز کیا۔ آپریشن کے آغاز سے قبل دکانداروں کو درخواست کی گئی کہ وہ خود تجاوزات کا خاتمہ کریں۔ ڈیڈلائن ختم ہونے پر اے سی سٹی پولیس اور ایم سی ایل کے عملہ نے آپریشن کا آغاز کر دیا۔ آج دوسرے روز مجموعی طور پر 350برآمدوںمیں بنی ہوئی دکانوں کو مسمار کردیا گیا جبکہ50دکانوں کو مکمل طور پر مسمار کیا گیا ہے۔ اسطرح ماڈل قرار دی گئی جی ٹی روڈ باغبانپورہ میں39دکانداروں کے خلاف سامان باہر رکھنے پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔گلبرگ میں16دکانداروں پر مقدمات درج کروائے گئے۔ اسطرح علامہ اقبال روڈ، لبرٹی چوک میں سامان باہر رکھنے پر 16دکانوں کو سیل کر دیاگیا ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد تجاوزات کے آپریشن کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے گی اور آپریشن میں کسی بھی قسم کا پریشر برداشت نہ کیا جائے گا۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کوہدایت کی کہ وہ فیلڈمیں نکلیں اورزون کے عملہ کی بھر پور مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوتاہی کی صورت میں زیڈاو آر سمیت تمام عملہ کو تبدیل کروادیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید آج خود شہر بھر میں ہونے والے آپریشنز کی خود رپورٹ لیتی رہیں۔ آپریشن کل بھی جاری رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain