تازہ تر ین

پیرا گون سکینڈل سعد رفیق کے گلے کی ہڈی بن گیا

لاہور(خبر نگار)نیب نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ خواجہ سعد رفیق اور ندیم ضیا نے چار ارب کی آٹھ سو مرلہ اراضی فروخت کی ۔پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کے گرفتار ڈائریکٹر قیصرامین بٹ کی تفتیشی رپورٹ نیب لاہور نے احتساب عدالت میں جمع کرا دی ہ جس میں مزید اہم انکشافات کا دعویٰ کیا گیا کہ خواجہ سعد رفیق اور ندیم ضیا نے 4 ارب کی 800 مرلہ اراضی فروخت کی جبکہ خواجہ برادران نے شاہد بٹ کی کمرشل اراضی عوام کو فروخت کی۔قیصر امین بٹ کے مبینہ بیان میں کہا گیا کہ خواجہ برادران اور ندیم ضیا پر خفیہ ناموں سے پیراگون اکاﺅنٹ سے اربوں روپے نکلوانے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق کہ قیصر بٹ نے تمام معالی معاملات کی تفصیلات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ احتساب عدالت میں پیراگون سٹی کیس کی سماعت پر قیصر امین بٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے قیصر امین بٹ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔قیصر امین بٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے 19 نومبر کو بیان لیا جس کے بعد اب حراست غیر قانونی ہو چکی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قیصر امین بٹ پلی بارگین سے بدل گیا۔ جس پر قیصر امین بٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے نیب سے مکمل تعاون کیا ۔ قیصر امین بٹ بیمار آدمی ہے تعاون کریں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ قیصر امین بٹ بتائیں کہ کتنے دن کا ریمانڈ دیا جائے ۔ جس کے بعد فاضل عدالت نے پانچ دن کا ریمانڈ دے دیا اور کہا کہ لگ نہیں رہا کہ معاملہ پانچ دن میں کلیئر نہیں ہو گا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain