لاہور(آئی اےن پی)پنجاب حکومت نے (ن) لیگ کے دور میں شروع ہونے والی لیپ ٹاپ سکیم ختم کر نے کا اعلان کردیا۔ وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ ےاسرہمایوںسرفرازنے بتایا کہ لیپ ٹاپ خرید کر خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا اور طلبا کو دیئے گئے لیپ ٹاپس کی کوالٹی بھی تسلی بخش نہیں۔ سکیم پر 20 ارب خرچ کر دئیے گئے مگر سکیم کے متوقع نتائج برآمد نہیں ہوئے ، سارا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم کیلئے موجودہ بجٹ میں کوئی فنڈز نہیں رکھے۔ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلبا ئ کو اعلی تعلیمی کارکردگی پر لیپ ٹاپ دینے کی سکیم شروع کی گئی تھی۔





































