Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے
    •  بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
    • لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
    • ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
    • ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
    • کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • سعودی عرب میں حضرت عمرؓ کے نام کی تحریروں والے پتھر دریافت
    • شمالی کوریا میں نبی کریم ﷺ اور قرآن کی توہین پر پابندی کا قانون منظور
    • بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے
    • ٹرمپ: ایران کے ساتھ معاہدہ منظور، نئے حملے منسوخ
    • لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ
    • معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟
    • لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت تیل کے استعمال پر ٹسکنی کورٹ یارڈ سیل کر دیا
    • برطانیہ مٹی سے بجلی پیدا کرنیوالا آلہ تیار
    • امریکی ایران مذاکرات کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے
    • ہر مز میں امریکی فوج نے ایران کے دوڈرون مار گرائے
    • غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال
    • پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکا کے دو لڑاکا طیارے تصادم کے بعد سمندر میں گرکر تباہ، 5 اہلکار لاپتہ

    By Daily Khabrainدسمبر 6, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    aircollision
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان کی سمندری حدود میں امریکا کے دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد سمندر میں گرکر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں ان میں سوار 5 امریکی میرینز لاپتہ ہوگئے۔جاپانی وزارت دفاع نے بتایا کہ دونوں لڑاکا طیارے فضا میں ایندھن بھرنے کی مشق کررہے تھے کہ دوران پرواز وہ آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ طیاروں کو شدید نقصان پہنچا اور پائلٹس کا کنٹرول ختم ہونے کے نتیجے میں دونوں طیارے قلابازیاں کھاتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے جبکہ ان میں سوار 7 امریکی میرینز بھی سمندر میں لاپتہ ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاپتہ فوجیوں کی تلاش کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔ اب تک دو فوجیوں کو بچایا جاچکا ہے جس میں سے ایک کی حالت خطرے سے باہر اور دوسرے کی تشویش ناک ہے۔ مزید طبی امداد کے لیے دونوں کو جاپان کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں میں امریکا اور جاپانی طیارے و بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ معمول کی مشقوں کے تحت ایندھن بردار طیارے ’کے سی 130 ہرکولیس‘ کے ذریعے ایف اے 18 ہارنیٹ جیٹ میں ایندھن بھرا جارہا تھا کہ اسی دوران یہ تصادم پیش آیا۔ ایف اے 18 میں دو پائلٹ اور کے سی 130 ہرکولیس میں عملے کے 5 اہلکار سوار تھے۔حال ہی میں امریکی طیاروں اور بحری جہازوں کے تصادم اور حادثات کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ملٹری ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال امریکی فوجی طیاروں کے حادثات میں پہلے کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جن میں 133 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب

    ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا

    سعودی عرب میں حضرت عمرؓ کے نام کی تحریروں والے پتھر دریافت

    تازہ ترین

     بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش

    ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم

    بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے

    لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ

    معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.