تازہ تر ین

ابوظہبی ٹیسٹ کا چوتھا روز؛ نیوزی لینڈ کے 4 وکٹوں پر 272 رنز

ابوظہبی(ویب ڈیسک)ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا لیے ہیں اور کیوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں چوتھا روز کیوی بلے بازوں کے نام رہا، نیوزی لینڈ نے آج دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو یاسر شاہ نے سومر ولی کو ایل بی ڈبلیو کرکے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پھر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ٹیلر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔60 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان کین ولیمسن اور نکولس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعے کو 272 تک پہنچا دیا، دونوں بلے بازوں کے درمیان اب تک 212 رنز کی قیمتی پارٹرشپ ہوچکی ہے، آج جب کھیل ختم ہوا تو ولیمسن 139 اور نکولس 90 رنز پر ناٹ آﺅٹ پویلین لوٹے۔نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جب کہ میچ ڈرا کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔اس سے قبل پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل تھی۔ تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے تھے۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain