تازہ تر ین

جی ہاں امر یکہ کے پاس ایک کھسکا ہوا صدر ہے: آرنلڈ شوار زینگر

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ کے سابق سیاست دان، فلم اسٹار اور ایکٹیوسٹ آرنلڈ شوارزینگر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرفاشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “جی ہاں ہمارے پاس ایک کھِسکا ہوا صدر موجود ہے”۔پولینڈ کے شہر کاتووِچے میں منعقدہ 24 ویں موسمیاتی کانفرنس سے خطاب میں آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈر بیلن نے اپنے لئے مخصوص وقت کے کچھ حصے کو فلم اسٹار شوارزینگر کے ساتھ بانٹا۔امریکن شہری شوارزینگر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیرس موسمیاتی سمجھوتے سے نکلنے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “جی ہاں ہمارے پاس ایک کھِسکا ہوا صدر موجود ہے جو پیرس موسمیاتی سمجھوتے سے نکل گیا ہے لیکن امریکہ واشنگٹن کے اس لیڈر سے کہیں بڑھ کر ہے”۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں متعدد سرکاری ادارے پیرس موسمیاتی سمجھوتے کی شرائط کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ سمجھوتے کو قبول نہ بھی کریں تو بھی امریکہ اس سمجھوتے کو قبول کرتا ہے۔شوارزینگر نے “ہماری واشنگٹن حکومت بہت پسماندہ ہے” کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس موسمیاتی سمجھوتے میں طے پانے والی شرائط کو پورا کیا جانا دنیا کے مستقبل کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain