Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے
    •  بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
    • لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
    • ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
    • ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
    • کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • سعودی عرب میں حضرت عمرؓ کے نام کی تحریروں والے پتھر دریافت
    • شمالی کوریا میں نبی کریم ﷺ اور قرآن کی توہین پر پابندی کا قانون منظور
    • بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے
    • ٹرمپ: ایران کے ساتھ معاہدہ منظور، نئے حملے منسوخ
    • لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ
    • معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟
    • لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت تیل کے استعمال پر ٹسکنی کورٹ یارڈ سیل کر دیا
    • برطانیہ مٹی سے بجلی پیدا کرنیوالا آلہ تیار
    • امریکی ایران مذاکرات کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے
    • ہر مز میں امریکی فوج نے ایران کے دوڈرون مار گرائے
    • غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال
    • پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہواوے ایگزیکٹو گرفتار، چین اور امریکا کے تعلقات میں پھر کشیدگی

    By Daily Khabrainدسمبر 7, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیو یارک (ویب ڈیسک)چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے بانی کی بیٹی اور ادارے کی چیف فنانشل ایگزیکٹو مینگ وانڑو کو امریکا کی درخواست پر گرفتار کیے جانے پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے۔خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ہواوے کی چیف فنانشل ایگزیکٹو مینگ وانڑو کو ایسے وقت میں گرفتار کیا گیا جب امریکی حکام ہواوے کی جانب سے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تحقیقات کررہے ہیں۔خیال رہے کہ پہلے ہی امریکی قومی سلامتی کے خطرے کے پیش نظر امریکی انٹیلی جنس حکام ہواوے کمپنی کی نگرانی کررہے تھے۔ہواوے کے اعلیٰ افسر کی گرفتاری کے نتیجے میں چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا جبکہ امریکا اور چین تجارتی مہم سے متعلق جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کے تحت آئندہ 3 ماہ میں ایک معاہدہ کرنے جارہے تھے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ’ہم نے کینیڈا اور امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک جلد از جلد مینگ وانڑو کی گرفتاری کی وجوہات واضح کریں اور انہیں فوری طور پر رہا کریں‘۔کینیڈا کی وزارت انصاف نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ’مینگ وانڑو کو یکم دسمبر کو وانکوور میں گرفتار کیا گیا تھا، جس پر چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ ’ایسا کرکے انہوں نے متاثرہ خاتون کے انسانی حقوق کو شدید نقصان پہنچایا ہے‘۔چینی وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ ’امریکا نے مینگ وانڑو کو امریکی حکام کے حوالے کیے جانے کی درخواست کی تھی اور جمعے کو ان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جائے گی‘۔وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ ‘مینگ وانڑو، جو ہواوے کے بانی کی بیٹی ہیں، ان کی جانب سے مذکورہ معاملے پر معلومات کی اشاعت پر پابندیوں کی وجہ سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کرسکتے‘۔اس حوالے سے ہواوے کا کہنا تھا کہ وہ مینگ وانڑو کی جانب سے کی گئی کسی قسم کی بدعنوانی سے لاعلم ہیں اور ان پر عائد کیے گئے الزامات سے متعلق ’بہت کم معلومات‘ فراہم کی گئیں ہیں۔خیال رہے کہ وال اسٹریٹ جنرل نے اپریل میں رپورٹ کیا تھا کہ امریکی وزارت انصاف نے ہواوے کی جانب سے ایرانی پابندیوں کی مشتبہ خلاف ورزی کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔نیو یارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ ہواوے کو امریکا کے کامرس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شمالی کوریا اور ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر طلب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مینگ وانڑو کو اسی روز گرفتار کیا گیا تھا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی ہم منصب ارجنٹائن میں جاری اجلاس میں تجارتی جنگ ختم کرنے کے لیے عارضی صلح پر آمادہ ہوئے تھے۔آزاد چینی اکناومسٹ کا کہنا تھا کہ میگن وانڑو کی گرفتاری تجارتی مذاکرات میں ’بارگینگ چِپ’ (سودے بازی) کا کام کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ’چین اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہوں گے لیکن یہ بہت زیادہ کشیدہ ثابت ہوں گے‘۔تاہم، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان کیے گئے معاہدے کی پاسداری کریں گے تاکہ ’آپسی بات چیت سے ہونے والے معاہدے سے متعلق ممکنہ فوائد پر کام کیا جاسکے‘۔ہواوے کا شمار دنیا کی بڑی ٹیلی کام کمپنوں میں ہوتا ہے لیکن امریکا کو ہواوے کے کاروبار سے خدشہ ہے کہ وہ امریکی حریفوں کو کمزور کرسکتا ہے اور دوسرے ممالک میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے موبائل فونز بیجنگ کے لیے جاسوسی کرسکتے ہیں۔a

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب

    ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا

    سعودی عرب میں حضرت عمرؓ کے نام کی تحریروں والے پتھر دریافت

    تازہ ترین

     بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش

    ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم

    بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے

    لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ

    معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.