تازہ تر ین

ہاکی ٹیم کی بد ترین کارکردگی سابق اولمپینز نے ملبہ فیڈریشن پر ڈال دیا

کراچی(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کی خراب کارکرگی سے مایوس قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی حنیف خان نے ٹیم خراب کارکردگی پر اس کا ذمہ دار ہاکی فیڈریشن کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا، جب تک ڈومیسٹک سطح پر اس کھیل کو فروغ نہیں ملے گا تب تک پاکستان اس کھیل میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے شکورہ کیا ہے کہ حکومت جس طرح کرکٹ کو ترجیح دیتا ہے قومی کھیل کو اس طرح کی ترجیح بھی نہیں جاتی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ خراب کارکردگی کی ذمہ دار موجودہ ٹیم منیجمنٹ بھی ہے جس نے اہم کھلاڑی جن میںحسیب خان سمیت دیگر اہم کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو چاہئے تھا کہ کسی ایسے سابق کھلاڑی کو ٹیم کا کوچ مقرر کردیتے جس کوچنگ کا تجربہ ہو، موجودہ کوچنگ اسٹاپ انتہائی ناتجربہ کار ہے یہی وجہ ہے کہ قومی ٹیم بھارت میں ناصرف کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی بلکہ ورلڈ کپ کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ورلڈ ہاکی میں فلائنگ ہارس کے نام سے جانے جانے والے سابق قومی ٹیم کے کپتان سمیع اللہ نے کہا کہ جب تک فیڈریشن ہاکی کی بہتری کیلئے کوئی جامع منصوبہ بندی نہیں کرلیتی ہماری ہاکی بہتر سمت کی طرف نہیں جاسکے گی، انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو فٹنس کے مسائل ہیں جس طرح یورپی ممالک میں جدید ٹریننگ دی جاتی ہے ہماری ملک میں اس طرح کی سہولیات نہیں ہیں، سمیع اللہ کے مطابق ہاکی کی بہتری کیلئے مقامی ہاکی کو فروغ دینا لازمی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں اسکول لیول پر ہاکی کی ٹیمیں ہوتی تھیں جس سے بڑے بڑے کھلاڑی نکلے اور انہوں نے ملک کا نام روشن کیا، اب اسکولوں کی ٹیمیں ختم ہوگئی ہیں۔جبکہ ہماری ڈومیسٹک ہاکی کی حالت بھی انتہائی خراب ہے، کھلاڑیوں کو سہولات میسر نہیں جو ہونی چاہئے، ہمارے اداروں میں بھی ہاکی پلیئرز کو نوکریاں اس طرح نہیں دی جاتی جس طرح پہلے دی جاتی تھی، کھلاڑی کو اس کے تنخواہوں اور ڈیلی الاونس ادا نہیں کیا جاتاجس کی ذمہ دار فیڈریشن ہے، انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے ہے تو ایسے لوگوں کو لایا جائے جو ہاکی کے ساتھ مخلص ہوں، بدقسمتی سے جو لوگ بھی ہاکی فیڈریشن میں آتے ہیں وہ اپنا مفاد دیکھتے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ہاکی کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain